تازہ ترین: پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ مظفرآباد, ایبٹ آباد, مانسہرہ، وادی کالام میں #بارش اور #برفباری کا باعث بن رہا ہے۔ جڑواں شہروں میں اس وقت موسم ابر آلود ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کو شمالی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب بالخصوص #پوٹھوہار کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پہاڑوں میں سب سے زیادہ بارش کے امکانات، وادی نیلم، مظفرآباد، وادی سوات، وادی کاغان اور وادی کالام میں ہے۔ خیبر پختونخوا میں میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں میں 8 ہزار فٹ بلند مقام پر برف باری ہو سکتی ہے۔
میدانی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش کا امکان، اسلام آباد/راولپنڈی، جہلم، میرپور، گجرات، سیالکوٹ، اٹک ، بنوں اور ملحقہ میدانی علاقوں میں ہے۔