ہفتہ وار پیشگوئی: دن کے دوران دھوپ اور گرمی۔ جمعہ تک ٹھنڈی راتیں۔ ہفتے کے آخر تک بارش اور ٹھنڈا موسم!
w3badmin
19 اکتوبر, 2021
تازہ ترین موسمی صورتحال, ہفتہ وار پیشگوئی
9,735 Views
ہفتہ وار پیشگوئی: دن کے دوران دھوپ اور گرمی۔ جمعہ تک ٹھنڈی راتیں۔ ہفتے کے آخر تک بارش اور ٹھنڈا موسم! اکتوبر کے مہینے میں راولپنڈی/ اسلام آباد میں مزید بارش متوقع ہے۔
کیا ہونے والا ہے: منگل سے جمعہ تک گرم موسم۔ پھر ، ہفتہ/اتوار کو 1 یا 2 گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں بہت زیادہ بارش (نقشہ 1 اور 2 دیکھیں) کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ یہ اکتوبر ہے جو سال کا دوسرا خشک ترین مہینہ ہے؟
قابل اطلاق: 18 اکتوبر صبح 8 تا 25 اکتوبر رات 11۔
کہاں: ملک گیر
خلاصہ: اس وقت ہوا کا زیادہ دباؤ گرم اور خشک موسم کا باعث بن رہا ہے۔ ہفتے کے اختتام پر ہوا کا کم دباؤ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ کم دباؤ کے بعد دوبارہ سے زیادہ دباؤ ملک کے تمام علاقوں کو متاثر کرے گا تاہم اس کے ساتھ بھنڈی اور خشک ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی۔ تصویر چار دیکھیں
تفصیلات: 20 سے 23 اکتوبر کے دوران ملک میں موسم خشک اور گرم ہوگا درجہ حرارت معمول سے ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک گرم اور درجہ حرارت دو سے چار ڈگری معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کی شام اور ہفتے کی رات کے درمیان گرج چمک کے طوفان تشکیل پائیں گے جس کے نتیجے میں شدید طوفان بادو باراں (ہواؤں کی رفتار اسی سے سو کلو میٹر فی گھنٹہ)٫ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پنجاب کے شمالی علاقے خصوصی طور پر خط پوٹھوہار اور شمالی خیبرپختونخواہ شامل ہیں۔ خطہ پوٹھوہار (راولپنڈی اور اسلام آباد) میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
ہفتے کے اختتام پر خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں خصوصا ہری پور ایبٹ آباد اور سوات اور شمالی پنجاب کے علاقے جس میں میں جہلم اٹک راولپنڈی اور چکوال شامل ہیں ہیں تیز بارش بارش کے ساتھ گے اس دوران آزاد کشمیر کے علاقے جن میں مظفر آباد میرپور باغ بھمبر, پونچھ اور کوٹلی شامل ہیں 25 سے 50 ملی میٹر بارش بارش کا امکان ہے۔ گجرات منڈی بہاوالدین ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ، میں بھی اس دوران آندھی کے ساتھ تیز بارش اور گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔
بلوچستان اور شمالی سندھ میں اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار کوئٹہ خضدار تربت وغیرہ میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک, جب کہ اونچے پہاڑوں پر 45 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ چلنے کا امکان ہے جمعہ اور ہفتے کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے طوفان تشکیل پانے کی توقع ہے۔ اس دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ کراچی اور ساحلی پٹی پر جمعرات اور اور ہفتے کے دوران ان موسم گرم ہم مر طوب اور تیز ہوائیں چلنے کا۔