تازہ ترین
Home / ہفتہ وار پیشگوئی / پیشگوئی: پاکستان بھر میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کا امکان

پیشگوئی: پاکستان بھر میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کا امکان

پیشگوئی (اگلے 7 دن): پاکستان بھر میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ مون سون بارشوں کا امکان۔

⦿ اطلاق؟ 19 ستمبر رات 10 بجے سے 26 ستمبر رات 11 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟ بھارت پر بننے والے مون سون ہواؤں کے کم دباؤ کے سلسلوں کے سبب چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ کمی کا امکان ہے۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ اور مشرقی بلوچستان۔

⦿ موجودہ سپیل کا دورانیہ: 20 ستمبر صبح 3 بجے سے ستمبر صبح 7 بجے تک۔

تفصیلات:

⦾ اگلے 7 دنوں میں خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے تمام علاقوں بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، بھکّر، فیصل آباد، میرپور، مظفرآباد، ڈی جی خان اور ملحقہ اضلاع میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش 2 سے 3 مرتبہ ہو سکتی ہے۔ سب سے زیادہ بارش کے امکانات پیر دیر رات سے بدھ کی صبح تک ہیں جبکہ جمعرات کی صبح بھی بارش کی توقع ہے۔ رواں ہفتے اپنے علاقے میں بارش کی اوسطاً مقدار جاننے کیلئے تصویر 1 دیکھیں۔

⦾ اگلے 7 دنوں میں جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں گرد اور گرج چمک کے طوفان ایک سے دو مرتبہ متاثر کر سکتے ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں بشمول برکھان، کوہلو، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد جبکہ ڈی آئی خان، بنّوں، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، خضدار، لسبیلہ اور ملحقہ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس ہی طرح سندھ میں بھی نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، سکّھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، کراچی اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی کم از کم 2 مرتبہ گرج چمک کے طوفان کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ بشمول تھرپارکر اور ملحقہ علاقوں اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر گرج چمک کیساتھ بارش کے 3 سے 4 سلسلے متاثر کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش کے امکانات 22 سے 24 ستمبر کے درمیان ہیں۔ ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے تصویر 2 دیکھیں۔

⦾ موسم کا حال محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے آندھی کے الرٹ کے سخت خلاف ہے! جن علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بنیں گے وہاں ہواؤں کی رفتار 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ طاقتور ترین جھکّڑ بھی 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا امکان نہیں۔ کہیں بھی تیز آندھی کا کوئی امکان نہیں!

⦾ پیر (آج) سے پاکستان بھر میں گرج چمک کے طوفان کے عمل میں اضافے کی بدولت درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری جبکہ جنوبی علاقوں میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت اصل درجہ حرارت سے گرم ہوگا۔ ملک بھر میں رواں ہفتے کم سے کم درجہ حرارت ابرآلودگی اور نمی والی ہواؤں کی آمد کے سبب معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر حصّوں باالخصوص مکران کی ساحلی پٹّی پر درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری کم رہیں گے!

⦾ مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان بشمول چاغی، تربت اور کیچ کے علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہیگا جبکہ رواں پورا ہفتہ شمال کی سمت سے دن کے وقت چلنے والی 30 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کی وجہ سے موسم گرم اور انتہائی خشک رہنے کی توقع ہے۔ اسکے باوجود درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کی توقع ہے۔

⦾ تازہ ترین موسمی اپڈیٹس کیلئے ہمارا پیج دیکھیں

About w3badmin

Check Also

12 تا 19 اکتوبر 2024 : ہفتہ وار پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر کم ہونے کا امکان!

ہفتہ وار پیشگوئی: بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے