پیشگوئی (اگلے 72 گھنٹے): ملک بھر میں موسم زیادہ تر گرم، مرطوب اور خشک رہیگا۔ سندھ کیلئے اچھی خبر! سیلابی صورتحال کا اب کوئی خدشہ نہیں!
اطلاق؟ 16 ستمبر شام 7 بجے سے 20 ستمبر صبح 6 بجے تک۔
تفصیلات:
⦿اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسن زیادہ تر صاف، گرم اور مرطوب رہیگا۔
⦿جمعہ (آج) کی شام سے ہفتے کی صبح سویرے کے درمیان شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفاں بننے کی توقع ہے۔
⦿ ہفتے کی رات سے اتوار کی صبح تک چند مقامات پر یا کہیں کہیں شمالی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر کے زیادہ تر حصّوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ بشمول تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور ٹھٹّھہ میں وسطی بھارت سے راجھستان کی جانب بڑھتے ہوۓ ہوا کے کم دباؤ کے سلسلے کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
⦿ اتوار کی رات اور پیر کی صبح کے درمیان شمالی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر کے زیادہ تر حصّوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ بشمول تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور ٹھٹّھہ میں بھی اس دوران کہیں کہیں دوبارہ بارش کا امکان بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت سندھ میں تیز بارش اور سیلاب کا کوئی خدشہ نہیں۔ تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے موسم کا حال کے ہمراہ رہیں۔