پاکستان بھر کی پیشگوئی (اگلے 7 دن): اچھی خبر! شمال میں پوسٹ مون سون کی گرج چمک کیساتھ تیز بارش متوقع۔ بعض مقامات پر ہفتے بھر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان! ملک بھر میں بارشیں متوقع!
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اچھی خبر! شمال میں پوسٹ مون سون کی گرج چمک کیساتھ تیز بارش متوقع! ملک بھر میں بارشیں متوقع!
⦾ خیبر پختونخواہ: 7 سے 12 ستمبر کے درمیان پورے خیبر پختونخواہ میں کم از کم 3 سے 5 گرج چمک کے طوفان کے سلسلے متاثر کر سکتے ہیں، جس میں سب سے زیادہ تیز بارش کے امکانات ڈی آئی خان سمیت صوبہ پنجاب سے ملحقہ دریاۓ سندھ کے علاقے، اور مردان، صوابی اور ہریپور کے اضلاع شامل ہیں۔ گرج چمک کے طوفان کے ہمراہ 65 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی گرد آلود ہوائیں بھی صوبے کے میدانی علاقوں میں چل سکتی ہیں۔ اس دوران وادیِ سوات میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔ 10 سے 12 ستمبر کے درمیان پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول مالاکنڈ، وادیِ کاغان، مالم جبّہ اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں نسبتاً تیز بارش کی توقع ہے۔ لہٰذا اس دوران ان علاقوں میں سفر سے گریز کریں کیونکہ بارے پیمانے پر تیز بارش کے سبب مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے۔
Check Also
ٹیسٹ پوسٹ ،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے اس پوسٹ میں
اگلے 24 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف مقامات پر موسم کیسا رہے گا ؟ …