تازہ ترین
Home / بلاگ / موسمی سٹیشن سے ثابت ہوا کہ محکمہ موسمیات نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر رہا ہے

موسمی سٹیشن سے ثابت ہوا کہ محکمہ موسمیات نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر رہا ہے

خصوصی رپورٹ: گزشتہ روز اسلام آباد کے مغربی علاقوں

بشمول نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر

گرج چمک اور آندھی کیساتھ تیز بارش ہوئی۔ نتیجتاً    کم سے

کم  ددرجہ حرارت میں نمایاں حد تک کمی دیکھی گئی۔

 

درج ذیل تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جی 15/2 اور

ای 11/4 کے رہائشی علاقوں میں لگے موسمی سٹیشنوں

پر کم سے کم درجہ حرارت 19.8 اور  20.5  ڈگری سینٹی

گریڈ تک گر گیا: 

حسبِ روایت محکمہ موسمیات نے جھوٹ کا سہارا لیتے

ہوۓ اور عوام کو گمراہ کرنے کی نیّت سے نیو اسلام آباد

ائیرپورٹ سے مکمّل جھوٹ پر مبنی کم سے کم درجہ

حرارت 22.4 ڈگری رپورٹ کیا، جس کا حقیقت سے

کوئی تعلّق نہیں! 

آئیں ذرا موسمی حوالے سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا جائزہ

لیں:

 نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آندھی کیساتھ  32 ملی میٹر

بارش بھی ہوئی۔ 
جب شہری آبادی سے گھرے موسمی

سٹیشنوں پر کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری تک گر گیا،

تو یہ کیسے ممکن ہے کہ شہری علاقوں کی مصنوعی حرارت

کے اثر سے بالکل باہر موجود نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر

اتنی آندھی  اور بارش کے باوجود درجہ حرارت محض

22.4 ڈگری  تک  گرا ہو؟ 

صاف ظاہر ہے کہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت

میں نمایاں کمی کو چھپانے کیلئے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ

کے درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کی ہے۔ ہمارے

اندرونی ذرائع نے ہمیں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گزشتہ روز اصل کم سے کم درجہ

حرارت 18.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، اور اگست

کے لحاظ سے اس غیر معمولی حد تک ٹھنڈے درجہ

حرارت کا سچ لوگوں سے چھپانے اور انہیں گمراہ کرنے

کیلئے جان بوجھ کر محکمہ موسمیات نے یہ 22.4 کا جھوٹا

درجہ حرارت اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا۔ 

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درجہ حرارت میں ہیرا

پھیری کرنے سے قبل محکمہ موسمیات درج ذیل تصویر

اپنے پاس محفوظ رکھے: 

پاکستان بھر کے درجہ حرارت میں روزانہ کی بنیاد پر 2

سے 5 ڈگری اور کبھی کبھار 10 ڈگری تک بھی ہیرا پھیری

محکمہ موسمیات نے معمول بنائی ہوئی ہے، صرف اس

لئے تاکہ درجہ حرارت کو معمول سے زیادہ ظاہر کر کے

گرینڈ سولر منیمم کا سچ عوام سے چھپائیں اور گلوبل

وارمنگ کے جھوٹ کو بڑھاوا دیں، جس کے لئے محکمہ

موسمیات کو بین الاقوامی تنظیموں سے فنڈنگ بھی ملتی

ہے۔ 

چند ڈالروں کی خاطر جس ادارے کے افسران اپنا ایمان بیچ

دیں، انکو اپنی دنیا اور آخرت، دونوں  کی فکر ہونی چاہئیے۔

انتہاء کے افسوس کا مقام ہے۔  

 

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے