اپڈیٹ: بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے بعض
علاقوں بشمول چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، اٹک،
راولپنڈی، اسلام آباد، کوٹلی، وادیِ سوات، مظفّرآباد اور
راولاکوٹ سمیت پونچھ اور ملحقہ اضلاع میں اس وقت
کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان متاثّر کر رہے ہیں۔
اگلے چند گھنٹوں میں درج بالا علاقوں میں ہواؤں کی رفتار
40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض مقامات پر 75
کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
آج رات سے کل صبح کے درمیان مشرقی خیبر پختونخواہ
جیسے کہ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے علاقوں میں گرج
چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جبکہ شمال مشرقی پنجاب
میں جہلم، گجرات سیالکوٹ اور ملحقہ اضلاع سمیت چند
مقامات پر آندھی کیساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔