تازہ ترین
Home / بلاگ / پاکستان میں جولائی میں سرد ترین درجہ حرارت کے تاریخی ریکارڈ کئی مقامات پر یا تو ٹوٹ گئے یا برابر ہو گئے

پاکستان میں جولائی میں سرد ترین درجہ حرارت کے تاریخی ریکارڈ کئی مقامات پر یا تو ٹوٹ گئے یا برابر ہو گئے

جولائی کے تاریخی سرد درجہ حرارت پر رپورٹ: شمالی، وسطی اور مغربی پاکستان میں مون سون بارشیں غیر معمولی حد تک ٹھنڈے مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے زور پر ہو رہی ہیں، جس کے سبب درجہ حرارت کئی مقامات پر جولائی کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز کے آس پاس منڈلا رہے ہیں یا انہیں توڑ چکے ہیں!

🌡فیصل آباد: 21 جولائی 2021 کو 24 گھنٹوں میں 118 ملی میٹر بارش کے بعد فیصل آباد ہوائی اڈّے پر کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ گزشتہ 108 سال میں ریکارڈ کیا گیا جولائی کا سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت ہے! اس سے قبل جولائی میں 19 ڈگری صرف 24 جولائی 1974 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فیصل آباد میں موسمی ڈیٹا سن 1913 سے محفوظ کی جا رہی ہے!

🌡لاہور (شہر): 21 جولائی کو گرج چمک کے شدید طوفان کیساتھ ہونے والی بارش کے سبب کم سے کم درجہ حرارت محض 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جس کے باعث جولائی میں سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا 155 سالہ ریکارڈ برابر ہو گیا! اس سے قبل 20.1 ڈگری 6 جولائی 2019 کو بھی ریکارڈ ہوا ہے جبکہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ کا تاریخی سرد ترین درجہ حرارت 4 جولائی 1974 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لاہور شہر میں موسمی ڈیٹا محفوظ کرنے کا عمل سن 1866 میں شروع ہوا تھا!

🌡لاہور (ہوائی اڈّہ): 21 جولائی 2021 کو گرج چمک کے طاقتور طوفان کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 20.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ گزشتہ 72 سالوں میں ریکارڈ کئے گئے سرد ترین درجہ حرارت سے محض 1.2 ڈگری زیادہ ہے! اس سے قبل 20.3 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت 6 جولائی 2019 کو بھی ریکارڈ ہوا تھا جبکہ جولائی کی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ جولائی 1976 میں قائم ہوا تھا۔ لاہور ہوائی اڈّے پر موسمی ڈیٹا محفوظ کرنے کا عمل سن 1949 سے جاری ہے۔

🌡ساہیوال: شہر میں 21 جولائی کو صبح سویرے متاثّر کرنے والے گرج چمک کے شدید طوفان کے سبب کم سے کم درجہ حرارت محض 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! یہ گزشتہ 17 سالوں میں جولائی میں ریکارڈ کئے گئے سرد ترین درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ ہے۔ ساہیوال میں موسمی ڈیٹا محفوظ کرنے کا عمل دوبارہ سن 2004 میں شروع ہوا تھا۔

🌡گوپس: گلگت بلتستان کے اس شہر میں 22 جولائی 2021 کی صبح کم سے کم درجہ حرارت صرف 8 ڈگری سینٹی گریڈ (جولائی کے کم سے کم درجہ حرارت کے معمول یعنی 17.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈا) ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جولائی کے تاریخی سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ کو برابر کرنے سے محض 0.3 ڈگری سے رہ گیا! تاریخی ریکارڈ 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو کہ 25 جولائی 1993 کو قائم ہوا تھا۔ اس سے ایک دن قبل 21 جولائی 2021 کو گوپس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی محض 13 ڈگری سینٹی گریڈ (جولائی کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے معمول یعنی 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے 19 ڈگری ٹھنڈا) ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جولائی کے سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ، یعنی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ، سے صرف 0.8 ڈگری زیادہ ہے! گوپس میں موسمی ڈیٹا محفوظ کرنے کا عمل سن 1954 میں شروع ہوا تھا۔

🌡گلگت: شہر میں جولائی کے سرد ترین درجہ حرارت کا پرانا ریکارڈ (20 ڈگری سینٹی گریڈ) 2.5 ڈگری کے فرق سے ٹوٹ گیا، جب 21 جولائی 2021 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کر سکا، جو کہ جولائی کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے معمول (36.1 ڈگری سینٹی گریڈ) سے 19 ڈگری ٹھنڈا ہے!
22 جولائی 2021 کی صبح گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت بھی محض 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جولائی کے تاریخی سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ سے صرف 1 ڈگری زیادہ ہے۔ پرانا ریکارڈ 10 ڈگری سینٹی گریڈ 15 جولائی 1994 کو قائم ہوا تھا۔ گلگت میں موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔

🌡سکردو: 21 جولائی 2021 کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 16.3 ڈگری سینٹی گریڈ (جولائی کے معمول یعنی 31.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے 16 ڈگری ٹھنڈا) ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جولائی کے تاریخی سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ سے محض 0.2 ڈگری زیادہ ہے! تاریخی ریکارڈ 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ سکردو میں موسمی ڈیٹا محفوظ رکھنے کا عمل سن 1952سے جاری ہے۔

🌡پاراچنار: سابقہ فاٹا کے سب سے اہم شہر پاراچنار میں 21 جولائی 2021 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ (جولائی کے 30.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے معمول سے 10 ڈگری ٹھنڈا) ریکارڈ کیا گیا! یہ درجہ حرارت جولائی کے تاریخی سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ سے محض 0.5 ڈگری زیادہ ہے، جہاں سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 20 ڈگری ہے! پاراچنار میں موسمی ڈیٹا محفوظ کرنے کا عمل سن 1897 سے جاری ہے!

اہم معلومات: یہ تمام درجہ حرارت موسم کا حال کے اندرون ذرائع سے تصدیق شدہ ہیں، کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرنے کا عمل پورے زور و شور سے جاری ہے! بلکے پاراچنار اور مظفّرآباد جیسے مقامات سے روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت اصل سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رپورٹ کئے جا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے سراسر تعلّق نہیں، تاکہ درجہ حرارت کو انکے معمول کے آس پاس یا ان سے زیادہ رکھا جا سکے۔ سرکاری سطح پر رپورٹ کئے جانے والے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت محکمہ موسمیات میں کام کرنے والے اعلیٰ حکّام کی کرپشن اور ڈھکوسلے بازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گلوبل وارمنگ کے جھوٹ میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے محکمہ موسمیات کے افسران اپنا دین ایمان ان جھوٹے درجہ حرارت کے بدلے ملنے والے چند ڈالروں میں کھو چکے ہیں! ہمارے ہی ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں لے کر ہمیں ہی درجہ حرارت کے نام پر مکمّل جھوٹ رپورٹ کر رہے ہیں!

پالیسی میں بدلاؤ کے تحت اب جب بھی درجہ حرارت محکمہ موسمیات کے وہم و گمان سے زیادہ گر جاتے ہیں، انہیں میڈیا میں رپورٹ کی جانے والی درجہ حرارت کی فہرست سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اسکی بہترین مثال فیصل آباد کی ہے، جسے 21 جولائی کو میڈیا میں دی جانے والی کم سے کم درجہ حرارت کی فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم محکمہ موسمیات کے اپنے میٹار پر صبح کے اوقات میں 22 ڈگری درجہ حرارت کی ریڈنگ گھنٹے گھنٹے کے وقفے سے رپورٹ کی گئی تھی (درج ذیل تصویر دیکھیں)، تاہم یہ بات کئی دفعہ واضح کی جا چکی ہے کہ میٹار پر رپورٹ کئے جانے والے درجہ حرارت بھی اصل سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ ہو رہے ہوتے ہیں۔


اس ہی طرح بلوچستان کے شہر ژوب کے بھی کم سے کم درجہ حرارت کو معمول سے انتہائی ٹھنڈے ہونے کے باعث 8 جولائی 2021 سے میڈیا کو فراہم کی جانے والی کم سے کم درجہ حرارت کی فہرست میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات کے اپنے میٹار پر ہر 3 گھنٹے بعد ژوب کے درجہ حرارت اپڈیٹ ہو رہے ہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے