Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مون سون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے ٹکراؤ کے سبب پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود

مون سون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے ٹکراؤ کے سبب پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود

تازہ ترین: اس وقت بارکھان، کوہلو اور ژوب کے علاقوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود ہیں جو کہ ان علاقوں سمیت ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ڈی جی خان، راجنپور اور لیّہ میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ شدید بارش کا سبب اب سے اگلے 1 گھنٹے میں بن سکتے ہیں۔

جنوب مغربی بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی طاقتور گرج چمک کے طوفان تربت کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں 65 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ریت کے طوفان کیساتھ معتدل سے تیز بارش متوقع ہے۔

 

بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بھی آندھی جاری ہے جہاں اب سے کچھ دیر میں معتدل سے تیز بارش کی توقع ہے۔

اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں وہاڑی اور پاکپتّن کے علاقوں میں بھی آندھی اور بارش متاثّر کر سکتی ہے۔ 

About Taha Amerjee

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے