تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشیں متوقع

پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشیں متوقع

پاکستان کے شمال میں 11 یا 12 جولائی سے 14 یا 15 جولائی کے درمیان مون سون کی شدید بارشوں کے بہت اچھے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ جنوب میں بھی 15 سے 18 جولائی کے دوران انتہائی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔ تاہم مختلف موسمیاتی ماڈلز کا اس بات پر اتّفاق نہیں کہ یہ عین کن مقامات پر ہونگی۔

⦿ موسم کا حال ای سی ایم ڈبلیو ایف اور آئیکون، دونوں موسمیاتی ماڈلز کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران متوقع بارش کی کُل مقدار پوسٹ کر رہا ہے، تاکہ مجموعی صورتحال کا اندازہ ہو سکے۔

⦿ دونوں موسمیاتی ماڈلز بھلے سے جن مقامات پر بارش ہونی ہے، اس پر اتّفاق نہ کر رہے ہوں، لیکن انتہائی تیز سے انتہائی شدید بارشیں 24 سے 36 گھنٹوں میں کُل 100 سے 200 ملی میٹر بارش ہو جانے پر دونوں ماڈلز کا اتّفاق ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے تاہم یہ صورتحال کن اضلاع میں رونما ہوگی، یہ بتانے کیلئے ابھی مزید تجزیہ درکار ہوگا۔

⦿ ای سی ایم ڈبلیو ایف کے مطابق مغربی ہواؤں کی شکل میں ایک نچلے سے درمیانی سطح کے کم دباؤ کے سلسلے کا ٹکراؤ خلیج بنگال سے آنے والی کثیر نم ہواؤں سے ہوگا جو کہ خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر کو متاثّر کریں گی۔ مغربی ہواؤں کی بدولت شمال مشرقی بلوچستان میں بھی انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب آئیکون جنوبی پنجاب اور سندھ سمیت پاکستان کے جنوب میں مون سون کا طاقتور آغاز دکھا رہا ہے، جہاں ایک ہی سپیل سے ان علاقوں میں پورے مون سون کی اوسط سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے!

ہفتے کے اختتام کے دوران موسم کا حال اس متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی پیشگوئی انشاءاللّه جاری کریگا۔ ہمارے ہمراہ رہئیے گا۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے