اسلام آباد شہر کے موسمی بدلاؤ پر خصوصی اپڈیٹ: ٹھنڈا موسم اب نیا معمول بنتا جا رہا ہے! پاکستان کے دارالحکومت کا موسم کس طرح سے تبدیل ہو رہا ہے؟
موجودہ موسمی روجھان کے مطابق آگے بارشیں معمول سے زیادہ جبکہ موسم معمول سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا نظر آ رہا ہے، جبکہ ہر 4 سے 5 سال بعد ایک آدھ مرتبہ موسمِ سرما برفباری بھی شہری علاقوں میں ہونے کا امکان ہوگا (جو کہ 19 وی صدی سے 20 وی صدی کے آغاز تک معمول تھا)۔
درج ذیل دونوں تصاویر دیکھیں، جن میں آپ کو گزشتہ 2 سالوں کے اسلام آباد شہر کے اصل کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا 1981 تا 2010 کے معمول کیساتھ موازنہ ملے گا۔
گزشتہ 2 سالوں میں ٹھنڈ کے کئی ریکارڈ ٹوٹے:
1) 13 جون 2019 کی صبح اسلام آباد شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ اسلام آباد شہر کی موسمی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا جون کا سرد ترین درجہ حرارت تھا۔
2) 5 جولائی 2020 کو اسلام آباد شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ جولائی کی موسمی تاریخ کا سرد ترین درجہ حرارت تھا۔
3) مئی 2020 میں ماہانہ اوسطاً درجہ حرارت تاریخی حد تک سرد گزرے!
2017 کے بعد سے درجہ حرارت کئی مہینوں میں معمول کے قریب بھی نہیں پہنچ پا رہے جبکہ گرمی کی لہریں بھی موسمِ گرما میں محض 1 یا 2 تک محدود ہو گئی ہیں۔ اوسطاً درجہ حرارت گزشتہ 3 سال سے تقریباً ہر ماہ میں (سواۓ جولائی، اگست اور ستمبر) معمول سے کم سے انتہائی کم چل رہے ہیں۔ گزشتہ 2 سال سے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے 2 ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔
گرج چمک کے طوفان کے دوران ژالہ باری کی شدّت میں اضافہ ہوا ہے۔ طویل دورانئے کیلئے موٹے موٹے اولے پڑنا بھی اس ہی بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ موسم کا روجھان اب ٹھنڈ کی طرف ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے شمسی موسم کا ٹیب دیکھیں۔ اسلام آباد شہر میں سب سے تباہ کن اور تاریخی ژالہ باری کا واقعہ 13 جون 2021 کو رونما ہوا ہوا جب راولپنڈی/ اسلام آباد میں 2.25 انچ سے زائد حجم کے اولے پڑے۔