تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / شمالی سندھ اور جنوب مشرقی پنجاب: طوفان پر رپورٹ

شمالی سندھ اور جنوب مشرقی پنجاب: طوفان پر رپورٹ

آج صبح سویرے مغربی ہواؤں اور پری مون سون کی نمی والی ہواؤں کے ٹکراو کے سبب شمال مغربی سندھ اور جنوب مشرقی پنجاب بشمول جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے شدید طوفان متاثّر کئے جبکہ بعض مقامات پر سوپر سیل طوفان بھی سیٹلائٹ پر نارنگی رنگ میں نمایاں تھے۔ درج ذیل تصویر دیکھیں:

جیکب آباد میں باالخصوص شدید موسمی صورتحال رونما ہوئی جہاں زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار شمال کی سمت سے 108 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ 36 ملی میٹر بارش کیساتھ کم سے کم درجہ حرارت محض 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ جیکب آباد کی 144 سالہ موسمی تاریخ (1877 سے تاحال) جون میں ریکارڈ کئے گئے سرد ترین درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ ہے! جیکب آباد کا پرانا ریکارڈ 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ یکم جون 1997 کو قائم ہوا تھا۔

جنوب مشرقی پنجاب میں بھی بلال فارمز میں نصب موسمی سٹیشن پر 30 ملی میٹر، رحیم یار خان 28 ملی میٹر جبکہ خانپور میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خانپور میں کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رحیم یار خان میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

مورو شہر، ضلع نوشہرو فیروز میں بلوچستان سندھ موسم اور موسم کا حال کے تعاوّن سے لگے موسمی سٹیشن پر آندھی کی رفتار 67 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے