تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مون سون 2021 کی پیشگوئی: پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

مون سون 2021 کی پیشگوئی: پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

مون سون کی پیشگوئی (جولائی 2021): اچھی خبر! شمالی پاکستان بشمول ہزارہ، مالاکنڈ، خطّہٰ پوٹھوہار اور آزاد کشمیر میں مون سون کا آغاز معمول کے مطابق متوقع۔ معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان۔

جدید ترین موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی دور اندیش پیشگوئی کا سہارا لیتے ہوۓ Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے مون سون 2021 کی یہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:
⦿ شمال مشرقی پنجاب میں مون سون کا آغاز 3 سے 10 جولائی کے درمیان متوقع ہے۔ لہٰذا اس سال مون سون کا آغاز وقت پر ہوگا۔ کشمیر، شمالی کے پختونخواہ کے ہزارہ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں جبکہ پنجاب میں راولپنڈی (بشمول اسلام آباد)، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں میں مون سون بارشوں کی شدّت باالخصوص زیادہ سے انتہائی زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

⦿ بارش کہاں کہاں ہوگی؟
ہمارے تجزئیے کے مطابق پاکستان کے زیادہ تر حصّوں میں جولائی میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ ہونگی۔

⦾ جولائی میں شمالی پنجاب، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں بارشیں معمول سے 30 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ تاہم وسطی اور جنوبی خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب بشمول ملتان میں بارشیں معمول سے کم ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں اور کراچی سمیت جنوبی سندھ میں بارشیں معمول سے نمایاں مقدار میں زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

 

⦿ درجہ حرارت: مجموعی طور پر مون سون کے دوران پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کن رہنے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مکران کے ساحلی علاقوں میں معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ بلوچستان کے باقی علاقوں میں معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ انڈین اوشن ڈائیپول اس وقت نیوٹرل ہے جبکہ اینسو بھی نیوٹرل ہے۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں حاصل کریں۔ اردو میں موسم کے متعلق تمام پیشگوئی اور اپڈیٹس کیلئے ہماری یہ ویب سائٹ وزٹ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے