موسمی انتباہ! گرج چمک کے طاقتور طوفان اس وقت ملتان، مظفّرگڑھ اور گردونواح میں تیز بارش کا سبب بن رہے ہیں جبکہ جنوب مشرق کی سمت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اگلے 1 گھنٹے میں لودھراں، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی کیساتھ تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکین طوفان کے دوران گھروں میں رہیں۔ درختوں، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔ احتیاط کریں!