تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / گزشتہ شام گرج چمک کے طوفان پر تفصیلی رپورٹ

گزشتہ شام گرج چمک کے طوفان پر تفصیلی رپورٹ

گزشتہ شام (11 جون) کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ شام شمالی پاکستان میں داخل ہوا، جس کے سبب شمالی خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے شدید طوفان رونما ہوۓ۔

مظفّرآباد میں درجہ حرارت طوفان کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ ساتھ 28 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ایبٹ آباد میں بھی کاکول میں 58 ملی میٹر جبکہ نواں شہر میں 42 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ ہوا کی رفتار 113 کلومیٹر فی گھنٹہ شمال شمال مشرق کی سمت سے بسالی گاؤں، ضلع پنڈی میں ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ پنڈی شہر میں سب سے زیادہ آندھی کی رفتار بحریہ ٹاؤن فیز 2 کے ہمارے موسمی سٹیشن پر مشرق شمال مشرق کی سمت سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ چکلالہ پر 89 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی، میرپور اور باغ میں 2 سے 4 انچ حجم کے اولے پڑنے سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

اسلام آباد نیو ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 98 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)، میانہ تھب زون 5 میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق) جبکہ H-8/2 میں 52 کلومیٹر فی گھنٹہ شمال مشرق کی سمت سے ریکارڈ کی گئی۔ منگلا میں 78 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)، کوٹلی میں 78 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)، جوہرآباد 59 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)، منڈی بہاءالدّین 48 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق) جبکہ جلالپور جٹّاں (گجرات) 46 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق) کی سمت سے ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل گرج چمک کے شدید طوفان کوہاٹ، چکوال، اٹک، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی اثر امداز ہوۓ تھے۔

کشمیر میں بننے والے گرج چمک کے شدید طوفان جنوب مشرق کی سمت میں بڑھے اور شدید ژالہ باری کا سبب بنے۔ گجرات سے بھی شدید ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ گوجرانوالہ میں راہوالی کینٹ میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 68 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب) ریکارڈ کی گئی، جبکہ ساتھ مٹّی کا طوفان بھی رونما ہوا۔

 

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے