کسان کا موسم (اگلے 7 دن): دھوپ کب ہوگی اور بارش کب متوقع ہے؟ موسمی انتباہ کن علاقوں میں عائد ہوگی؟ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
⦾ اطلاق؟
8 جون رات 9 بجے سے 14 جون رات 9 بجے تک۔
⦾ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
🌧 بارش کہاں ہوگی؟
پنجاب: جمعہ کی رات یا ہفتے کی دوپہر سے اتوار کی دوپہر یا شام تک راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں بڑے پیمانے پر بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ بہاولپور ڈویژن باالخصوص رحیم یار خان اور خانپور کے علاقوں میں کہیں کہیں موسمی سرگرمیاں رونما ہو سکتی ہیں۔
اپنے علاقے میں بارش کی مقدار درج ذیل تصویر میں دیکھیں:
راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ: جمعہ کی دوپہر یا رات اور دوبارہ ہفتے اور اتوار کی دوپہر کو کوہاٹ، پشاور، مردان، ہزارہ بشمول ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بنّوں اور ڈی آئی خان میں بڑے پیمانے پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
بارش کی مقدار تصویر میں دیکھیں:
سندھ: کیرتھر کے پہاڑی سلسلے کے ساتھ سندھ کے اضلاع بشمول جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور کراچی کے بعض علاقوں میں 5 سے 10 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
🌧🌪🌩 موسمی انتباہ: رواں ہفتے کے اختتام پر متوقع تیز آندھی کے سبب پھلوں کی فصل بشمول آم کو خطرہ ہے۔ کسانوں سے درخواست ہے کہ جمعہ کی رات سے قبل فصل کی کاشت کر لیں!
پنجاب: جمعہ کی دوپہر اور رات صوبے میں آم کی فصل کے کاشت کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر انتہائی شدید مٹّی کے طوفان متوقع ہیں، جن میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے! ساتھ گرج چمک کیساتھ طاقتور طوفان، ژالہ باری، تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی اندیشہ ہے۔ اس قسم کی موسمی صورتحال ہفتے کی دوپہر یا شام سے اتوار کے دوران دوبارہ رونما ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ: جمعہ کی دوپہر سے رات کے درمیان اور پھر دوبارہ ہفتہ اور اتوار کو فصل کی کاشت کے علاقوں میں کہیں کہیں گرد کے طاقتور طوفان متوقع ہیں جن میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی اور ساتھ ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کا بھی اندیشہ ہے۔
شمال مشرقی اور مشرقی بلوچستان: رواں ہفتے کے اختتام اور اگلے ہفتے پیر تک فصل کی کاشت کے علاقوں بشمول جعفرآباد، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، ژوب، کوہلو، بارکھان، لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جن سے مٹّی کے طوفان اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی متوقع ہے۔ ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور موٹی ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔
🌞 دھوپ کہاں کہاں ہوگی؟
درج ذیل تصاویر اور انکے نیچے تفصیلات ملاحظہ کریں:
پاکستان کے زیادہ تر زرعی علاقوں میں اگلے 4 دنوں کے دوران (منگل تا جمعہ) زیادہ تر دھوپ ہوگی اور ہوائیں چلیں گی، جبکہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہیں گے۔ اتوار کی دوپہر یا شام کو البتّہ تھوڑی بہت دھوپ دوبارہ نکل سکتی ہے ورنہ ہفتے کے اختتام پر زیادہ تر علاقوں باالخصوص ملک کے شمالی نصف حصّے میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہیگا۔