Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پاکستان بھر کی پیشگوئی (اگلے 7 دن): رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہونے کی توقع

پاکستان بھر کی پیشگوئی (اگلے 7 دن): رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہونے کی توقع

پاکستان بھر کی پیشگوئی (اگلے 7 دن): رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہونے کی توقع! درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہیں گے۔ ہفتے کے اختتام پر گرج چمک کے طاقتور طوفان اثر انداز کرنے کی توقع!

⦿ اطلاق؟
7 جون صبح 9 بجے سے 14 جون رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
پورے ملک میں۔

⦿ متوقع موسمی صورتحال: گرمی کی انتباہ جاری۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں پیر سے جمعہ کے درمیان درجہ حرارت معمول سے 1 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔ مشرقی پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں ڈیو پائنٹس 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے باعث محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) بہت زیادہ ہونگے۔

تفصیلات:
⦿ 7 جون سے 11 جون کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج ذیل ہیں:

🌡کراچی: 34 سے 36۔ ہوائیں: جنوب مغرب کی سمت سے 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

🌡راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 39 سے 42 (معمول سے 1 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡پشاور، مردان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان: 41 سے 44 (معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

🌡حیدرآباد اور میرپورخاص: 36 سے 38۔ ہوائیں: جنوب مغرب کی سمت سے 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ

🌡فیصل آباد، ساہیوال اور ڈی جی خان: 42 سے 44 (معمول کے مطابق یا 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)

🌡لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور رحیم یار خان: 41 سے 43 (معمول کے مطابق یا 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)

🌡نوابشاہ اور دادو: 41 سے 45۔ ہیٹ انڈکس: 55 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد)

🌡سکّھر: 41 سے 44۔ ہیٹ انڈکس: 52 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ (معمول کے مطابق)

🌡سبّی اور جیکب آباد: 44 سے 46۔ (معمول کے مطابق یا معمول یا 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)

🌡کوئٹہ: 34 سے 37۔ زیادہ سے زیادہ ہوائیں: شمال مغرب کی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک

🌡تربت: 38 سے 41 (معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم)

🌡 مکران کی ساحلی پٹّی بشمول ضلع گوادر: درجہ حرارت 31 سے 33 رہنے کا امکان

⦿ ہفتے کے اختتام پر متوقع مغربی ہواؤں کے سلسلے کے حوالے سے پیشگوئی رواں ہفتے کے دوران پوسٹ کی جاۓ گی۔ ہمارے ہمراہ رہئیے گا۔

⦿ گرمی کی انتباہ اس وقت جاری کی جاتی ہے جب زیادہ درجہ حرارت کے باعث ہیٹ سٹروک کے سبب جان جا سکتی ہو! صبح 10 سے شام 5 کے درمیان باہر کے کاموں سے گریز کریں۔ اگر آپ کو دھوپ میں نکلنا ضروری ہے تو چھاؤں میں بار بار کچھ وقت کیلئے آرام کریں۔ یاد سے پانی پیتے رہیں۔ دھوپ میں کام کرتے وقت سر پر ٹوپی یا گیلے تولیے کا استعمال کریں تاکہ آپ کا سر زیادہ گرم نہ ہو۔

About Taha Amerjee

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

2 comments

  1. ساجدفرحان

    بہت اچھی معلومات ھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے