تازہ ترین: اس وقت گرج چمک کے طاقتور طوفان مشرقی بلوچستان بشمول سبّی، کچّھی (بولان)، جھل مگسی اور ملحقہ علاقوں میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری کا سبب بن چکے ہیں۔
اس وقت یہ طوفان جعفرآباد، نصیرآباد اور جیکب آباد کی جانب گامزن ہیں اور ین علاقوں میں اب سے اگلے 2 گھنٹوں کے دوران مٹّی کے طوفان، 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور تیز بارش / ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں۔
علاقہ مکینوں سے احتیاط کی درخواست ہے۔