Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / انتباہ! گرج چمک کے طاقتور طوفان وسطی اور مشرقی پنجاب کی کی جانب گامزن

انتباہ! گرج چمک کے طاقتور طوفان وسطی اور مشرقی پنجاب کی کی جانب گامزن

انتباہ! مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر وسطی پنجاب میں گرج چمک کے طاقتور طوفان رونما ہو رہے ہیں جو کہ تیزی سے جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ 

کچھ دیر میں فیصل آباد میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد آندھی کیساتھ گرد کا طوفان، بارش اور ژالہ باری متاثّر کر سکتے ہیں جبکہ اب سے اگلے 2 گھنٹوں میں چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، لاہور، قصور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، وہاڑی، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں طاقتور مٹّی کے طوفان کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ آندھی کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ 

طوفان کے دوران احتیاط کریں۔ درختوں، بجلی کے کھمبوں، دیواروں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔ محفوظ مقام پر پناہ لیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے