تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمی انتباہ! انتہائی شدید آندھی: ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، پاکپتن، فورٹ عبّاس اور بہاولنگر

موسمی انتباہ! انتہائی شدید آندھی: ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، پاکپتن، فورٹ عبّاس اور بہاولنگر

موسمی انتباہ! انتہائی شدید آندھی: ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، پاکپتن، فورٹ عبّاس اور بہاولنگر! ہواؤں کی رفتار 110 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ پہنچنے کا امکان!!

گرج چمک کے شدید طوفان اور آندھی کی انتباہ ⚠️ مٹّی کے طاقتور طوفان کے سبب حدِ نگاہ سفر رہنے کی توقع! وسطی پنجاب کے تقریباً تمام علاقے اس وقت گرج چمک کے شدید طوفانوں کی زد میں ہیں جو کہ منڈی بہاءالدّین سے ساہیوال تک پھیلے ہوۓ ہیں۔ شدید طوفانی ہواؤں کیساتھ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر اور ملحقہ علاقوں میں معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 110 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے!

طوفان کے دوران:
1) گھروں میں رہیں
2) درخت، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں
3) بجلی کے ٹوٹے ہوۓ تاروں سے دور رہیں۔ بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان بھی جا سکتی ہے۔
4) کمزور عمارتوں اور مٹّی کی دیواروں سے دور رہیں

گرج چمک کے شدید طوفان یا تیز آندھی کی انتباہ اس وقت جاری کی جاتی ہے جب ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہو۔ ایسی موسمی صورتحال خطرناک ہوتی ہے، لہٰذا تمام افراد سے احتیاط برتنے کی درخواست ہے۔

 

About Taha Amerjee

Check Also

9 اپریل 2025 : اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

 پیش گوئی کے عین مطابق مغربی  ہواؤں کا سلسلہ ملک میں  بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے