تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ملک گیر پیشگوئی (اگلے 7 دن): آندھی، بارش، ژالہ باری کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان

ملک گیر پیشگوئی (اگلے 7 دن): آندھی، بارش، ژالہ باری کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان

اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: گرمی کی شدّت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان۔ کہیں کہیں مٹّی کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

⦿ اطلاق؟
30 مئی رات 9 بجے سے 5 جون رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
پیر کو دیر رات سے جمعرات کے درمیان مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے 2 سلسلے شمال کو متاثّر کریں گے۔ دوسرا سلسلہ سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔ موجودہ گرمی سے کچھ نجات مل سکتی ہے۔

⦿ پاکستان کا شمالی نصف حصّہ بشمول خیبر پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر:
مالاکنڈ ڈویژن سے نیچے بہاولپور تک کہیں کہیں گرج چمک کے شدید طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔ 31 مئی سے یکم جون کے دوران گرج چمک کے طاقتور طوفان بننے کے سبب مٹّی کے طوفان آ سکتے ہیں، جن میں آندھی کی رفتار 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ 2 جون کو دوبارہ شمالی خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔
اگلے 3 دنوں میں گرد اور گرج چمک کے ان طوفانوں کیساتھ تیز بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

⦿ پاکستان کا جنوبی نصف حصّہ بشمول پنجاب کے انتہائی جنوبی مقامات بشمول رحیم یار خان، سندھ اور مشرقی بلوچستان:
2 جون سے 4 جون کے درمیان گرد اور گرج چمک کے شدید طوفان رونما ہو سکتے ہیں، جن میں آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ساتھ مختصر دورانئے کیلئے شدید ژالہ باری اور تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے سبب درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

⦿ 31 مئی سے یکم جون کو سندھ کے میدانی علاقوں اور بلوچستان کے سطح مرتفع کے علاقوں کیلئے گرمی کا الرٹ جاری ہے، جو کہ زیادہ تر دھوپ ہونے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے اور موسم انتہائی گرم رہنے کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔ سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

31 مئی سے یکم جون تک اور پھر مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد 2 جون سے 5 جون کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج ذیل ہیں:

دادو، لاڑکانہ، سبّی اور جیکب آباد: 45 سے 48 سے کم ہو کر 42 سے 44۔

سکّھر اور نوابشاہ: 43 سے 45 سے کم ہو کر 40 سے 42۔

حیدرآباد اور میرپورخاص: 40 سے 43 سے کم ہو کر 37 سے 39۔

کوئٹہ: 30 سے 33 اور تربت: 45 سے 48۔

گوادر: 32 سے 34۔

تاہم 3 جون کے بعد ملک کے شمالی نصف حصّے میں مغرب یا جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے ہیٹ انڈکس میں بھی 5 سے 8 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔ تاہم اس وقت شمالی نصف حصّے کی پیشگوئی کچھ حد تک غیر یقینی ہے۔

31 مئی سے یکم جون اور پھر اضافے کے بعد 3 سے 6 جون کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج ذیل ہیں:

ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور: 40 سے 42 سے بڑھ کر 42 سے 44۔

فیصل آباد، ڈی آئی خان اور سرگودھا: 38 سے 40 سے بڑھ کر 40 سے 43۔

لاہور، گوجرانوالہ اور پشاور: 36 سے 39 سے بڑھ کر 39 سے 42۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 35 سے 38 سے بڑھ کر 39 سے 41۔

ایبٹ آباد: 30 سے 32 سے بڑھ کر 32 سے 34۔

خصوصی الرٹ!! محکمہ موسمیات کے جھوٹ پر مبنی اور بڑھا چڑھا کر رپورٹ کئے ہوۓ درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں۔ روزانہ کی بنیاد پر حقیقی درجہ حرارت جاننے کیلئے روزانہ کے درجہ حرارت کا ٹیب وزٹ کریں۔

⦿ گلگت بلتستان اور پہاڑی خیبر پختونخواہ:
ابر آلودگی کے باعث درجہ حرارت معمول کے قریب یا معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔ یکم جون سے 3 جون کے درمیان بارش جبکہ 10000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔

🌡 گرمی کا الرٹ اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب موسم گرم سے انتہائی گرم متوقع ہو، یعنی درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہو۔ صبح 10 سے شام 5 کے درمیان دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

🚩 یاد رہے کہ گرمی سے منسلک بیماریاں جیسے کہ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، باالخصوص اس وقت جب انسان کے جسم میں پانی کی کمی ہو۔ گرمی سے منسلک بیماری کے آثار نظر آنے پر فی الفور طبی امداد طلب کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے