ملک بھر کی پیشگوئی (اگلے 7 دن): گرمی کی شدّت میں اضافہ۔ درجہ حرارت میں 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان! رواں ہفتے کے اختتام پر مغربی ہواؤں کا ایک خشک اور پھر ایک طاقتور سلسلہ متوقع۔
⦿ اطّلاق؟
24 مئی صبح 9 بجے سے 31 مئی رات 9 بجے تک۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
⦿ کیا ہونا ہے؟
درجہ حرارت مستقل بڑھیں گے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے درجہ حرارت میں 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوگا! بدھ سے جمعہ کے درمیان ملک کے چند شمالی علاقوں میں کچھ گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جبکہ رواں ہفتے کے اختتام تک شمال مشرقی بلوچستان میں بھی موسمی سرگرمیاں رونما ہو سکتی ہیں۔
⦿ 26 سے 31 مئی تک پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، بلوچستان کی سطح مرتفع اور کشمیر کے کم بلندی والے مقامات کیلئے گرمی کا الرٹ جاری۔ مطلع زیادہ تر صاف رہنے کے سبب موسم تیزی سے گرم سے انتہائی گرم ہونے کی توقع ہے۔
⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، لکّی مروت اور ڈی آئی خان کے علاقوں جبکہ افغان سرحد سے ملحقہ شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے علاقوں، شمالی اور مغربی پنجاب (بشمول پنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن) میں باالخصوص شام یا رات کے اوقات چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔
تیز بارش کا کہیں کوئی امکان نہیں تاہم رواں ہفتے گرج چمک اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
⦿ پیر سے جمعرات کے درمیان موسم کیسا رہیگا؟
رواں ہفتے مستحکم موسمی صورتحال کے سبب درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے اختتام تک نوابشاہ، دادو اور لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ ان علاقوں میں سال کے اس وقت کے معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
پاکستان بھر میں 26 مئی سے 29 مئی کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ذیل ہیں:
⦾ نوابشاہ، لاڑکانہ اور جیکب آباد: 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ سکّھر: 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ حیدرآباد، میرپورخاص اور ڈی آئی خان: 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور: 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ فیصل آباد اور سرگودھا: 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، پشاور، کوہاٹ اور مردان: 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ راولپنڈی اور اسلام آباد: 38 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ ایبٹ آباد: 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ گوادر: 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ کوئٹہ اور قلّات: 28 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ
⦾ تربت: 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ
یاد رہے! محکمہ موسمیات کے جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں کیونکہ یہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر رپورٹ کریں گے تاکہ لوگوں میں انتہائی شدید یا ریکارڈ توڑ گرمی کا جھوٹا تاثّر دے سکیں!
⦿ کوئٹہ، کراچی اور حیدرآباد میں پیر سے بدھ کے درمیان تیز ہوائیں چلیں گی، جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت رواں ہفتے معمول سے کم رہیں گے۔ کراچی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جو کہ ہفتے کے اختتام تک 33 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم) تک گر سکتا ہے۔ گوادر، جیوانی، پسنی اور اورماڑا کے علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔
⦿ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر:
درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہیگا جبکہ بدھ کے بعد بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔
⦿ ہفتہ یا اتوار کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے، جس کے سبب شدید گرد اور گرج چمک کے طوفان رونما ہونے اور بارش کی توقع ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جاۓ گا۔ درجہ حرارت میں بھی 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔ اس مغربی ہواؤں کے سلسلے کے حوالے سے تفصیلات رواں ہفتے پوسٹ کی جائیں گی۔
🌡 گرمی کا الرٹ گرم سے انتہائی گرم موسم (درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) متوقع ہونے کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے۔ صبح 10 سے شام 5 بجے کے درمیان دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
یاد رہے: گرمی سے منسلک بیماریاں جیسے کہ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، خاص کر اس وقت جب انسان کے جسم میں پانی کی کمی ہو۔