تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / گزشتہ روز طوفان اور آندھی پر تفصیلی رپورٹ

گزشتہ روز طوفان اور آندھی پر تفصیلی رپورٹ

گرج چمک کے طوفان پر تفصیلی رپورٹ: گزشتہ روز بڑے پیمانے پر مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے نے پاکستان کو متاثّر کیا، جو کہ مئی کے لحاظ سے انتہائی غیر معمولی ہے۔ اسکے سبب مٹّی کے طاقتور طوفان اور معتدل سے تیز بارش اٹک سے حیدرآباد تک برپا ہوئی۔

⦾ موسم کا حال کی جانب سے محفوظ کی گئی ڈیٹا اور محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار (سمت) درج ذیل ہے:
لاہور (ائیرپورٹ) 111 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
میانوالی اور سرگودھا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ
حیدرآباد (ائیرپورٹ) 96 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
چکوال 90 کلومیٹر فی گھنٹہ
شورکوٹ 75 کلومیٹر فی گھنٹہ، حدِ نگاہ 200 میٹر
ملتان (ائیرپورٹ) 74 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
ساہیوال 74 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب)
اٹک (ویسا گاؤں) 68 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب جنوب مغرب)
راولپنڈی (چکلالہ) 63 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مشرق)
ٹوبہ ٹیک سنگھ 59 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال)
منڈی بہاءالدّین 52 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
کرور (لیّہ) 48 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
رحیم یار خان (بلال فارمز) 46 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال شمال مشرق)

تفصیلات:
⦾ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں 22 مئی کو دن کے پہر اثر انداز ہونا شروع ہوا، جس کی وجہ سے جنوبی خیبر پختونخواہ سے وسطی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصّوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان بننا شروع ہو گئے۔ یہ طوفان شمال مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ تیزی سے شدّت اختیار کرتے رہے اور جھنگ، میانوالی، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، اٹک، چکوال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، ملتان، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بڑے پیمانے پر مٹّی کے طوفان کا سبب بنے۔

⦾ ہوا میں گرد کے باعث کچھ علاقوں میں حدِ نگاہ محض 200 میٹر رہ گئی! طوفان اور اس سے منسلک بارش کے سبب کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اور غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔ میانوالی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا گرا جبکہ ساتھ 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس ہی طرح ملتان ائیرپورٹ پر بھی درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گرا جبکہ ساتھ 1.6 ملی میٹر کی ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

⦾ جنوبی سندھ میں جامشورو، حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹنڈو اللّه یار کے علاقوں میں علیحدہ گرج چمک کے طاقتور طوفان بنے، جن سے ان علاقوں میں شدید آندھی کیساتھ بارش ہوئی اور نقصانات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ حیدرآباد ائیرپورٹ پر مئی میں تاریخی ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں آندھی کی رفتار 96 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی! ساتھ 5 ملی میٹر بارش بھی ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا تھا جو آندھی/بارش کے بعد آرام دہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے