تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / مختصر پیشگوئی (اگلے 7 دن): اگلے 5 سے 6 دنوں میں موسم گرم سے انتہائی گرم رہیگا

مختصر پیشگوئی (اگلے 7 دن): اگلے 5 سے 6 دنوں میں موسم گرم سے انتہائی گرم رہیگا

مختصر پیشگوئی (اگلے 7 دن): موسم خشک اور گرم سے انتہائی گرم رہیگا۔ درجہ حرارت میں 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان!

⦾ مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے سے آنے والے قوّی طوفانوں کے سبب آج پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے۔ 

⦾ اگلے 5 سے 6 دنوں میں ملک کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں درجہ حرارت میں 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ جبکہ کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑوں اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔ 

⦾ سندھ کے جنوبی نصف حصّے اور بلوچستان کے مشرقی سطح مرتفع کے درجہ حرارت میں 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی مقامات بشمول کوئٹہ میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ 

تفصیلی پیشگوئی انشاءاللّه کل پوسٹ کی جاۓ گی۔

About Taha Amerjee

Check Also

10 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ،کشمیر و گلگت بلتستان سمیت بلوچستان اور پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش

ملک میں موجود مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے