Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل

تازہ ترین: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے زیرِ اثر شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے طوفان بن رہے ہیں اور شمال مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ شدّت اختیار کر رہے ہیں۔

آئندہ 2 گھنٹوں میں ژوب، ڈی آئی خان، ٹانک، چکوال، لیّہ، لورالائی، میانوالی، چکوال، اٹک اور ان سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کچھ علاقوں میں بارش سے قبل گرد کے طوفان بھی متاثّر کر سکتے ہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے