تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / کسان کا موسم (اگلے 7 دن): بارش کہاں ہوگی؟ دھوپ کدھر ہوگی؟ موسمی انتباہ کہاں عائد ہوگی؟ تفصیلات جانیں

کسان کا موسم (اگلے 7 دن): بارش کہاں ہوگی؟ دھوپ کدھر ہوگی؟ موسمی انتباہ کہاں عائد ہوگی؟ تفصیلات جانیں

اطلاق؟

19 مئی رات 9 بجے سے 25 مئی رات 9 بجے تک۔

کہاں کیلئے ہے؟

پورے ملک کی پیشگوئی۔

بارش کہاں ہوگی؟

1) شمالی پنجاب اور شمالی خیبر پختونخواہ:
راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، چنیوٹ، بھکّر، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدّین، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات کے علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو چند مقامات پر اور پھر دوبارہ اتوار کو کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس ہی دوران درج بالا موسمی صورتحال خیبر پختونخواہ میں کوہاٹ، پشاور، مردان، ہزارہ (ایبٹ آباد)، ہریپور، مالاکنڈ، بنّوں، لکّی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک کے علاقوں میں بھی رونما ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے مغربی حصّوں میں شدید ژالہ باری کے امکانات نسبتاً زیادہ ہیں۔

2) جنوبی پنجاب:
گرج چمک کے طوفان کا کم از کم ایک سلسلہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، وہاڑی، پاکپتّن، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، لیّہ، خانیوال، رحیم یار خان، راجنپور اور لودھراں کے علاقوں میں جمعرات کو اور پھر دوبارہ ہفتہ اور اتوار کو متاثّر کر سکتا ہے۔
متوقع بارش کی مقدار جاننے کیلئے درج ذیل تصویر دیکھیں۔

3) شمالی سندھ:
ہفتہ اور اتوار کو گھوٹکی، لاڑکانہ، سکّھر، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ اور نوشہرو فیروز میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

4) شمال مشرقی بلوچستان:
ہفتے سے پیر کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ ژوب، لورالائی، کوئٹہ، سبّی، بارکھان، خضدار، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد اور نصیر آباد کے علاقوں میں کہیں کہیں 5 سے 15 ملی میٹر بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
متوقع بارش کی مقدار درج ذیل تصویر میں دیکھیں۔

موسمی انتباہ:
پنجاب اور خیبر پختونخواہ:
ان علاقوں میں جمعرات اور جمعہ اور دوبارہ ہفتے کی شام سے اتوار تک گرج چمک کے طوفان کیساتھ 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی، ژالہ باری کا اندیشہ ہے جبکہ آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

2) شمالی سندھ اور مشرقی بلوچستان:
رواں ہفتے کے اختتام پر اور بلوچستان میں اگلے ہفتے سوموار تک گرج چمک کیساتھ مٹّی کے طوفان اور ساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی کا اندیشہ ہے۔ آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔

دھوپ کب اور کہاں ہوگی؟
ملک کے زیادہ تر زرعی علاقوں میں اگلے 2 دن (جمعرات اور جمعہ) اور پھر دوبارہ پیر سے زیادہ تر دھوپ ہوگی کیونکہ اس دوران ملک کے زیادہ تر حصّوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود یا زیادہ تر صاف رہیگا۔ رواں ہفتے کے اختتام پر باالخصوص ملک کے شمالی نصف حصّے میں مطلع زیادہ تر ابر آلود ہوگا۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے