تازہ ترین
Home / بلاگ / محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی گری ہوئی حرکت: معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت منظرِ عام پر آنے سے روکنے کیلئے اپنے خود کار موسمی سٹیشن آف لائن کر دئیے

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی گری ہوئی حرکت: معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت منظرِ عام پر آنے سے روکنے کیلئے اپنے خود کار موسمی سٹیشن آف لائن کر دئیے

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتہائی گری ہوئی حرکت: مئی میں معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت کو منظرِ عام پر آنے سے روکنے کیلئے جان بوجھ کر اپنے خود کار موسمی سٹیشن آف لائن کر دئیے!

◉ گرینڈ سولر منیمم کے باعث معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت کا ذکر اب کوئی حیرانی کی بات نہیں رہی۔ یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں اور وسط طول البلد سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث مئی کے وسط میں بھی موسمِ بہار سے منسلک درجہ حرارت چل رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ محکمہ موسمیات کو معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت رپورٹ کرنا گوارا نہیں، جس کے باعث وہ جان بوجھ کر ملک بھر کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اصل سے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کر رہے ہیں۔ اسکی بہترین مثال گزشتہ روز (14 مئی کو) لاہور ائیرپورٹ سے رپورٹ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی ہے، جسے محکمہ موسمیات نے 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا یعنی اصل سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ، کیونکہ لاہور ائیرپورٹ کا حقیقی درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں تھا (روزانہ کے درجہ حرارت کا ٹیب دیکھیں)۔ 1981 تا 2010 کے درجہ حرارت کی اوسط پر مبنی لاہور ائیرپورٹ پر مئی کا اوسطاً زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے! تاہم اپنے خودکار موسمی سٹیشنوں کو اس طرح سے آف لائن کر کے محکمہ موسمیات نے پستی کا نیا معیار قائم کیا ہے!

◉ جان بوجھ کر آف لائن کئے گئے خود کار موسمی سٹیشنوں کی فہرست میں صوبہ بلوچستان سے مستونگ، زیارت، لورالائی، چمن، مسلم باغ اور پشّین شامل ہیں، جنہیں محکمہ موسمیات نے 13 مئی اور 14 مئی کو دیر رات یا صبح سویرے ایک کے بعد ایک آف لائک کر دیا۔ ضلع چکوال کے علاقے بھون میں نصب خودکار موسمی سٹیشن بھی اس ہی فہرست کا حصّہ ہے، جسے درج بالا اوقات میں آف لائن کیا گیا۔

◉ ہمارے ذاتی ذرائع سے ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یہ تمام خودکار موسمی سٹیشن پہلے سے ہی درجہ حرارت اصل سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کرنے کیلئے چھڑے ہوۓ ہیں۔ تاہم Weather Busters Pakistan موسم کا حال کی جانب سے محفوظ رکھی گئی حقیقی درجہ حرارت پر مبنی ڈیٹا کے مطابق بلوچستان کے تمام موسمی سٹیشنوں پر کم سے کم درجہ حرارت 1981 تا 2010 کے معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1981 تا 2010 کے معمول سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈے چل رہے ہیں! ظاہر سی بات ہے کہ خودکار موسمی سٹیشنوں پر محض 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہیرا پھیری انہیں پھر بھی اپنے معمول سے کافی کم رکھے گی اور یہ ایک ایسی چیز ہے جو گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈا میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے ہمارے محکمہ موسمیات کو ہرگز منظور نہیں۔

◉ ہمارے ذاتی ذرائع سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کوئٹہ، قلّات اور دالبندین جیسے مقامات پر اب باالخصوص کم سے کم درجہ حرارت اصل سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کئے جانے لگے ہیں، جہاں اب بھی راتوں کو کافی ٹھنڈ ہو جاتی ہے۔ یہ وہ موسمی سٹیشن ہیں جہاں کچھ دن پہلے تک درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک اصل سے زیادہ رپورٹ کئے جا رہے تھے۔ یعنی درجہ حرارت کے نام پر روزانہ بکواس کے علاوہ اور کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ تاہم خودکار موسمی سٹیشن کو اس طرح آف لائن کر دینا ایک ایسی گری ہوئی حرکت ہے جسے ہم ہرگز نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اور ویسے بھی یہ خودکار موسمی سٹیشنز UNESCO اور JICA کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کی فنڈنگ لے کر لگاۓ گئے ہیں۔

◉ ایک مرتبہ پھر ہم محکمہ موسمیات کو یاد دلا دیں کہ سچ کبھی نہیں چھپتا، لہٰذا ہر دفعہ ایک نئے طریقے سے اپنی حقیر سوچ کا ثبوت نہ دیں۔ ہم JICA اور UNESCO کو جلد ای میل لکھیں گے، جس میں محکمہ موسمیات کے ہاتھوں ان بین الاقوامی اداروں کی جانب سے لگاۓ گئے خودکار موسمی سٹیشنوں کیساتھ کئے جانے والے برے سلوک کے بارے میں انہیں تفصیل سے آگاہ کیا جاۓ گا۔ اپنے مدّاحوں سے بھی ہماری گزارش ہے کہ درج ذیل لنکس پر UNESCO اور JICA کو محکمہ موسمیات کی ان کارستانیوں سے آگاہ کریں تاکہ محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکّام پر اتنا دباؤ پڑ سکے کہ آئندہ یہ خودکار موسمی سٹیشن آف لائن کرنے جیسی بیوقوفانہ حرکت کرنے سے پہلے ایک دفعہ لازمی اپنے فیصلے پر سوچ بچار کر لیں۔

◉ شکایات درج ذیل لنکس پر کریں:
یونیسکو: https://en.unesco.org/contact
جیکا: https://www.jica.go.jp/english/about/organization/headquarters/index

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے