مئی 2021 کی ماہانہ پیشگوئی:
🌧 جنوب اور مغرب میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع۔
🌡درجہ حرارت پاکستان بھر میں معمول سے کم رہیں گے۔
🌩 شدید موسمی صورتحال جیسے کہ آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان۔
دستیاب جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی بدولت Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے مئی 2021 کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ اس ماہ مغربی ہواؤں کے 5 سے 8 سلسلے متوقع ہیں، جن میں سے 2 سے 3 سلسلوں کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ، سابقہ فاٹا، پنجاب، آزاد کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور شمالی اور وسطی سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گرج چمک کے شدید طوفان رونما ہونے کا اندیشہ اس وقت ظاہر کیا جاتا ہے جب آندھی کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا امکان ہو، جو کہ مئی کے لحاظ سے غیر معمولی نہیں۔
7 سے 13 مئی کے درمیان مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے جبکہ ماہ کے آخر میں 22 سے 31 مئی کے درمیان یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
⦿ ملک کے جنوبی اور مغربی حصّوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے چند وسطی علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ تاہم مئی میں ملک میں کہیں کہیں بارش ہونے روجھان قائم رہیگا جبکہ بڑے پیمانے پر بارش کے امکانات کم ہونگے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی بعض مقامات پر معمول سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔
شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی / اسلام آباد میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم متوقع ہیں، جہاں کُل 35 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے کم یا انتہائی کم ہونے کا امکان ہے۔
⦿ مئی کے پہلے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد مئی کے دوسرے ہفتے میں مغربی ہواؤں کے متوقع سلسلوں کی بدولت درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
جنوبی علاقوں میں مئی کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم متوقع ہیں، جس کے بعد مئی کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر اوسطاً درجہ حرارت میدانی علاقوں میں معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔
⦿ مئی کے دوسرے اور آخری ہفتے میں گرج چمک کے شدید اور طاقتور طوفان متوقع ہیں، جن کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے، مٹّی کے طاقتور طوفان اور آندھیاں، طویل دورانئے کی شدید ژالہ باری اور تیز بارش متوقع ہے۔
درج بالا موسمی واقعات رونما ہونے کے سب سے زیادہ امکانات ژوب، بارکھان، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، خطّہٰ پوٹھوہار کے علاقوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اٹک کے علاقوں، ہزارہ بشمول ایبٹ آباد اور مانسہرہ، وادیِ پشاور، مردان اور آزاد کشمیر کے جنوبی علاقوں بشمول میرپور اور کوٹلی میں ہونگے۔
⦿ خطّہٰ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب بشمول گوجرانوالہ اور لاہور کے علاقوں، وسطی پنجاب بشمول بھکّر، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال کے علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے سبب طاقتور آندھی اور گرج چمک کے طوفانوں کے 3 سے 5 سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
جنوب مغربی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں بشمول لکّی مروت، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راجنپور، ملتان، وہاڑی اور بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں کم از کم 2 سے 4 طاقتور گرد کے طوفان بھی متاثّر کر سکتے ہیں۔
خیبر پختونخواہ کے انتہائی مغربی حصّوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مٹّی کے طوفان آ سکتے ہیں۔
⦿ مئی کے تیسرے ہفتے میں فی الوقت ایک گرمی کی لہر متاثّر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ گرمی کی لہر سے مراد ہے درجہ حرارت کا اپنے معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ کم از کم 3 دن لگاتار رہنا۔
تاہم مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلوں کی بدولت پورا ماہ ابر آلودگی اور بارشیں معمول سے زیادہ رہیں گی۔
ملک کے زیادہ تر حصّوں میں ہواؤں کی رفتار بھی معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
⦿ ہوشیار! محکمہ موسمیات کی جانب سے مکمّل جھوٹ پر مبنی اور بڑھا چڑھا کر رپورٹ کئے گئے درجہ حرارت حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں! یہ جان بوجھ کر خشک اور صاف موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ باالخصوص سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے درجہ حرارت اصل سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کرینگے تاکہ گرمی کی شدید یا ریکارڈ توڑ لہر کا تاثّر دے کر درجہ حرارت کی ماہانہ اوسط 1981 تا 2010 کے معمول سے کئی ڈگری زیادہ رکھ سکیں اور گلوبل وارمنگ کے بین الاقوامی ڈھونگ کا حصّہ بن سکیں۔ ملک بھر کے حقیقی درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کریں، اردو میں تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں اور موسمی اپڈیٹس، موجودہ موسمی صورتحال اور شدید موسمی صورتحال سے منسلک اندیشوں اور انتباہ سے خود کو آگاہ رکھنے کیلئے ہمیں فالو کریں۔