تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: گرمی کی شدّت میں اضافہ متوقع۔ پاکستان میں رواں ہفتے موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہیگا۔ مغربی ہواؤں کا ایک خشک سلسلہ اور پھر رواں ہفتے کے اختتام پر ایک طاقتور سلسلہ متوقع ہے۔

اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: گرمی کی شدّت میں اضافہ متوقع۔ پاکستان میں رواں ہفتے موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہیگا۔ مغربی ہواؤں کا ایک خشک سلسلہ اور پھر رواں ہفتے کے اختتام پر ایک طاقتور سلسلہ متوقع ہے۔

⦿ اطلاق؟
26 اپریل صبح 5 بجے سے 2 مئی رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہیگا۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے درجہ حرارت میں 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ بدھ سے جمعہ کے درمیان شام یا رات کے اوقات میں شمالی علاقوں میں جبکہ اس ہفتے کے اختتام پر بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں کچھ گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔

⦿ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں جبکہ کشمیر کے کم بلندی والے علاقوں میں 26 سے 30 اپریل تک گرمی کا الرٹ جاری جاری کیا جا رہا ہے۔ مطلع زیادہ تر صاف، دھوپ رہنے اور موسم گرم سے انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ یہ گرمی کی لہر نہیں!

⦿ 28 تا 30 اپریل: خیبر پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر:
ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، لکّی مروت اور ڈی آئی خان کے علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے افغان سرحد سے ملحقہ شمال مغربی حصّوں اور پنجاب کے شمالی اور مغربی علاقوں بشمول راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بدھ سے جمعہ کے درمیان باالخصوص شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔


تیز بارش کا کہیں کوئی امکان ہے، تاہم رواں ہفتے گرج چمک کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی بھی ساتھ چل سکتی ہے۔

⦿ پیر سے جمعرات: مستحکم موسمی صورتحال رہنے کے سبب رواں پورا ہفتہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ نوابشاہ، دادو اور لاڑکانہ کے علاقوں میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

🌡 رواں ہفتے پاکستان کے مختلف علاقوں میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
سکّھر 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدرآباد 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ، فیصل آباد 38 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ، ڈی آئی خان اور لاہور 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ، راولپنڈی/اسلام آباد 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ، ایبٹ آباد 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوئٹہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ۔


یاد رہے! محکمہ موسمیات کے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں۔ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر انکی پوری کوشسج ہوگی کہ درجہ حرارت بڑھا چڑھا کر رپورٹ کر کے گرمی کی شدید لہر یا ریکارڈ توڑ گرمی کا تاثّر دیں!

⦿ مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس ہفتے کے اختتام پر 33 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم) تک پہنچ جاۓ گا۔ گوادر، جیوانی، پسنی اور اورماڑا کے مقامات پر بھی رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے۔

⦿ گلگت بلتستان، پہاڑی خیبر پختونخواہ اور کشمیر:
رواں ہفتے بارش کا کوئی خاطر خواہ امکان نہیں، البتّہ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہیں گے۔

⦿ اس ہفتے کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے، جس کے سبب ملک میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی، جس سے اس گرمی سے نجات ملنے کی امید ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ اس متوقع مغربی ہواؤں کے سلسلے کے حوالے سے تفصیلات اس ہی ہفتے کے دوران پوسٹ کر دی جائیں گی۔

🌡گرمی کا الرٹ جاری کرنے سے مراد ہے کہ موسم گرم سے انتہائی گرم رہیگا (درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)۔ باالخصوص روزے کی حالت میں صبح 11 سے شام 5 کے بیچ دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔

🚩 یاد رکھیں: گرمی سے منسلک بیماریاں جیسے کہ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، خاص کر اس وقت جب سارا دن کچھ کھایا پیا بھی نہ ہو۔ لہٰذا احتیاط لازمی برتیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے