تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان اس وقت پشاور کے مشرق میں موجود ہیں اور مشرق کی ہی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں اٹک، صوابی، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں 55 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے جبکہ ساتھ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ درج ذیل تصاویر دیکھیں:
گرج چمک کے طوفان کا علیحدہ سلسلہ لاہور کی جانب بھی گامزن ہے، جس سے اگلے چند گھنٹوں میں شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔