رمضان 2021 کی ملک بھر کی پیشگوئی: رمضان مبارک! اس بابرکت مہینے میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم متوقع۔
گرمی کی کوئی لہر متوقع نہیں۔ ابر آلودگی، گرج چمک کے طوفان بننے کا عمل بارشیں بھی یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث معمول سے زیادہ متوقع۔
ہوا کا معیار بھی معتدل سے اچھا رہنے کا امکان ہے۔
جدید ترین موسمیاتی ماڈل کو استعمال کرتے ہوۓ Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے رمضان 2021 کی یہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ ماہِ رمضان میں مغربی ہواؤں کے 5 سے 7 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن میں سے 2 سے 3 سلسلوں کے سبب خیبر پختونخواہ اور سابقہ فاٹا کے زیادہ تر علاقوں، پنجاب اور آزاد کشمیر جبکہ سندھ اور بلوچستان میں چند مقامات پر طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔
⦿ پاکستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں ابر آلودگی، بارش اور ژالہ باری معمول سے زیادہ متوقع ہے، جبکہ ملک کے مشرقی اور جنوبی حصّوں بشمول سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخواہ کے شمال مغربی اور مغربی حصّوں بشمول دیر، زیریں دیر، چترال، کرّم (پاراچنار) اور ہنگو میں انتہائی شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ پاراچنار میں 50 سے 75 ملی میٹر تک کُل بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی 35 سے 50 ملی میٹر بارش کئی علاقوں میں ہو سکتی ہے۔ وادیِ پشاور بشمول مردان اور کوئٹہ میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
⦿ گرج چمک کے شدید طوفان کیساتھ آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ، دن کی گرمی کے بعد طاقتور آندھیاں، طویل دورانئے کیلئے شدید ژالہ باری اور انتہائی شدید بارش کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ اس قسم کی موسمی صورتحال سلیمان کے پہاڑی سلسلے بشمول پاراچنار، فورٹ منرو سمیت ڈی جی خان کی پہاڑیوں، خطّہٰ پوٹھوہار، اٹک، چکوال، صوابی، ہزارہ بشمول ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے علاقوں، وادیِ بشمول مردان اور آزاد کشمیر کے جنوبی علاقوں بشمول میرپور میں رونما ہو سکتی ہے۔
⦿ کم از کم 3 سے 6 آندھی اور گرج چمک کے طوفان ان مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی بدولت متاثّر کر سکتے ہیں، جن سے ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔ متاثّر ہونے والے علاقوں میں خطّہٰ پوٹھوہار، وسطی پنجاب بشمول سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکّر، فیصل آباد، چنیوٹ اور ملتان شامل ہیں، جہاں اس ماہ میں ژالہ باری کئی مرتبہ ہو سکتی ہے۔
جنوب مشرقی پنجاب بشمول بہاولپور اور رحیم یار خان، خیبر پختونخواہ کے انتہائی مغربی حصّے، شمال مشرقی بلوچستان، سابقہ فاٹا اور جنوب مغربی پنجاب بشمول مظفّرگڑھ اور راجنپور میں بھی کم از کم 2 سے 4 آندھیاں متاثّر کر سکتی ہیں۔
اوسطاً ہوا کی رفتار ملک بھر میں معمول سے تھوڑا کم رہنے کی توقع ہے۔
⦿ گرمی کی کوئی لہر متوقع نہیں! دھوپ میں بھی درجہ حرارت معمول سے کم یا معمول سے تھوڑا کم رہیں گے۔ تاہم مجموعی طور پر رمضان المبارک میں پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جسکی وجہ معمول سے زیادہ ابر آلودگی، بارش، ژالہ باری اور ہوا میں نمی کا ہونا ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخواہ، شمالی سندھ اور بلوچستان کے سطح مرتفع اور دیگر زیادہ تر علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہیں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ بلوچستان کے بلند مقامات اور ساحلی پٹّی پر اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے! محکمہ موسمیات کے مکمّل جھوٹ پر مبنی بڑھا چڑھا کر رپورٹ کئے گئے روزانہ کے درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں۔ یہ خشک اور صاف موسم میں جان بوجھ کر روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اصل سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کرتے ہیں تاکہ “گرمی کی لہر” کا جھوٹا تاثر دے کر گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈا کا حصّہ بن سکیں۔
حقیقی درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔
⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کریں اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں حاصل کریں۔ تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔