⦿ کب ہونا ہے؟
27 مارچ رات 10 بجے سے 4 اپریل رات 9 بجے تک۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
⦿ موسمی تجزیہ: مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے شمال مغربی حصّوں کو متاثّر کر رہا ہے۔ کم بلندی والے مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ بلند مقامات پر معتدل سے تیز بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ اس طاقتور مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے سبب خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب کے بالائی نصف حصّے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
⦾ ملک کے جنوبی حصّوں بشمول بلوچستان اور سندھ میں تیز ہوائیں اتوار سے جمعہ کے درمیان متوقع ہیں۔
⦾ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں منگل سے جمعہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
🚩 پنجاب: اتوار کی دوپہر سے پیر کی صبح سویرے گرج چمک کے طوفان متاثّر کرنے کا امکان ہے۔ اسکے بعد مطلع صاف ہو جاۓ گا۔ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چلنے کے امکان ہیں۔ متاثّر ہونے والے علاقوں میں اٹک، میانوالی، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، خوشاب اور گجرات کے اضلاع شامل ہیں۔ زیادہ تر علاقوں میں 2 سے 5 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
ان گرج چمک کے طوفانوں کیساتھ چھوٹی ژالہ باری بھی ہی سکتی ہے۔ منگل سے جمعہ کے درمیان دھوپ ہوگی، جس کے سبب تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو جاۓ گا۔
خطّہٰ پوٹھوہار بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد:
مغرب یا شمال مغرب کی سمت سے 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔
بالائی پنجاب کے میدانی علاقے بشمول لاہور اور گوجرانوالہ: مغرب یا شمال مغرب کی سمت سے 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں اور 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔
وسطی پنجاب کے میدانی علاقے بشمول فیصل آباد اور سرگودھا: شمال مغرب یا شمال کی سمت سے 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔
جنوبی پنجاب کے میدانی علاقے بشمول ملتان اور ڈی جی خان: شمال مغرب یا شمال کی سمت سے 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔
🚩 خیبر پختونخواہ اور کشمیر: مالاکنڈ، سوات اور ہزارہ بشمول ایبٹ آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 25 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ آج صبح ایبٹ آباد شہر کے علاقے نواں شہر میں 43 ملی میٹر بارش ہماری ذاتی رین گیج پر ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ وادیِ پشاور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا کم از کم سلسلہ اثر انداز ہو سکتا ہے جس سے 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی متوقع ہے، باالخصوص سابقہ فاٹا بشمول پاراچنار۔ مغربی خیبر پختونخواہ میں برفباری کی سطح 7500 فٹ سے 8000 فٹ جبکہ آزاد کشمیر میں 8500 فٹ سے 9000 فٹ رہنے کی توقع ہے۔
تاہم منگل سے جمعہ کے درمیان تیز ہوائیں چلیں گی، جس مقن تورخم سے پشاور اور آگے M1 تک کے علاقے باالخصوص متاثّر ہو سکتے ہیں۔
وادیِ پشاور میں متوقع زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار: مغرب یا شمال مغرب سے 30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ، جبکہ جھکّڑ 50 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہیں۔ تورخم میں جھکّڑ 75 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی چل سکتے ہیں۔
جنوبی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان: مغرب شمال مغرب یا شمال شمال مغرب سے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔
🚩 بلوچستان: انتہائی شمال مشرقی علاقوں میں گرج چسمک کیساتھ بارش کا کچھ امکان ہے، ورنہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بارش کا خاطر خواہ کوئی امکان نہیں۔ گرم ترین درجہ حرارت اتوار (گزشتہ روز) کو مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے سے قبل ہو چکے، جس کے بعد اب بشمول کوئٹہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 8 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ اتوار سے جمعہ کے دوران زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑ 55 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ تربت (کیچ) میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہینگے جبکہ شمال یا شمال مشرق کی سمت سے 30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ مکران کی ساحلی پٹّی بشمول گوادر میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت بڑھ کر 27 ڈگری سینٹی گریڈ
سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔
🚩 سندھ: جنوبی حصّوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں جو کہ ہفتے کے آخر تک وسطی علاقوں بشول نوابشاہ میں 38 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائیں گے۔ حیدرآباد میں اس ہفتے کے آغاز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار جنوب مغرب کی سمت سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کراچی میں پیر اور منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاۓ گا جبکہ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تاہم ہفتے کے وسط تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جو کہ 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار گھٹ کر 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ جاۓ گی۔
کیا ڈیرہ غازی خان میں گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے؟؟؟
ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ تاہم یہ کمی مختصر وقت کیلئے ہوگی۔ ہوائیں گرم نہیں ہونگی۔