تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / آگے سخت موسم متوقع / تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ۔ انتباہ جاری! اگلے 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی اونچ نیچ کی توقع۔

آگے سخت موسم متوقع / تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ۔ انتباہ جاری! اگلے 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی اونچ نیچ کی توقع۔

ہفتہ بھر میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی زیادہ سے معمول سے انتہائی کم ہو جائیں گے۔ کیچ بشمول تربت میں انتہائی تیز ہوائیں چلنے کے اندیشے کے باعث انتباہ جاری کی جا رہی ہے۔

جدید ترین موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد سے Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے اگلے 72 گھنٹوں میں روز کا موسم کا حال بیان کیا ہے:

20 جنوری: جنوبی پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت گزشتہ روز کے طرز پر رہینگے۔ دن کے درجہ حرارت سندھ کے زیادہ تر حصّوں میں معمول کے مطابق جبکہ بلوچستان میں معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تربت میں جنوب مغرب کی سمت سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہواؤں کیساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ) تک پہنچ سکتا ہے۔

21 جنوری: مغربی اور شمالی بلوچستان میں اس ماہ کا گرم ترین دن متوقع ہے۔ شمالی اور مغربی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کے بعد سردی کی لہر سے عین قبل درجہ حرارت اپنے عروج پر پہنچ جائیں گے۔ (درج ذیل تصویر دیکھیں)


گرم ہواؤں کے اس سلسلے کی وجہ سے ہواؤں کیساتھ متوقع زیادہ سے زیادق درجہ حرارت کی تفصیل درج ذیل ہے:
کوئٹہ: 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)
ژوب: 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)
سبّی: 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)

22 جنوری: بلوچستان بھر میں ریت کا طوفان متوقع ہے، جو کہ اس سے ملحقہ سندھ کے کچھ مغربی حصّوں کو بھی متاثّر کر سکتا ہے۔ معمول سے انتہائی کم درجہ حرارت 23 جنوری تک جاری رہیں گے (درج ذیل تصویر دیکھیں)

⦿ پنجگور اور تربت میں تیز ہواؤں کے اندیشے کے باعث انتباہ جاری: شمال کی سمت سے ہواؤں کی اوسطاً رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ 23 جنوری کو بھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

⦿ تیز ہواؤں کا خدشہ: کوئٹہ، پسنی اور اورماڑا میں شمال مغرب کی سمت سے 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے جبکہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ متوقع ہیں۔ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن نسبتاً گرم ہوگا۔ سبّی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) جبکہ سکّھر میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ) پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم شام سے ریتیلی ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔
(درج ذیل تصویر دیکھیں)

⦿ 2 دنوں میں بلوچستان کے اوسطاً درجہ حرارت میں مجموعی طور پر 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی اونچ نیچ متوقع ہے، جبکہ سندھ میں بھی شمال سے جنوب تک درجہ حرارت میں 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ بدلاؤ آ سکتا ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے مطابق) سے گر کر معمول سے انتہائی کم ہو جانے کا امکان ہے۔
روزانہ کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے “روزانہ کے درجہ حرارت” والے ٹیب پر کلک کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے