تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ابتدائی پیشگوئی: اگلے ہفتے کے اختتام پر سائبیریا سے آنے والی طاقتور سردی کی لہر متوقع

ابتدائی پیشگوئی: اگلے ہفتے کے اختتام پر سائبیریا سے آنے والی طاقتور سردی کی لہر متوقع

⦾ اگلے ہفتے (23 جنوری) کو درجہ حرارت معمول سے 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کے سبب محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت اس دوران منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے!

⦾ کراچی میں بھی 22 جنوری کو 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے بعد 24 جنوری کو جنوری کی سردی کے تاریخی ریکارڈ برابر ہونے یا ٹوٹنے کا امکان ہے!

⦾ گو کہ بارش کا امکان نہیں، تاہم بلوچستان اور سندھ میں اس شدید ٹھنڈ کا زور سب سے زیادہ ہوگا۔

⦾ پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں بھی درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے تاہم فی الوقت درجہ حرارت کے حوالے سے کچھ بھی انہونا ہونے نہیں جا رہا۔ اب تک موسمیاتی ماڈلز درجہ حرارت میں محض چند ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ہی دکھا رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے انتہائی شمالی حصّوں اور مغربی گلگت بلتستان میں کچھ برفباری ہو سکتی ہے۔

مکمّل پیشگوئی جاننے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے