فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، جہلم، چنیوٹ اور سرگودھا کے علاقوں میں رات بھر میں ہلکی دھند رہیگی، جو کہ شدید دھند میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ بعض اوقات 500 میٹر سے کم ہو جانے کا امکان ہے۔
آج رات پھر سے بڑے پیمانے پر شدید دھند بن رہی ہے۔ اس وقت شمال مشرقی پنجاب بشمول گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاءالدّین، لاہور اور شیخوپورہ کے علاقوں میں حدِ نگاہ 500 سے 800 میٹر تک ہے۔ دھند بھارتی سرحد کیساتھ ساتھ تیزی سے بن رہی ہے جس میں اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بوریوالا، پاکپتّن سے لے کر خانیوال، ملتان، میلسی، بہاولپور، وہاڑی اور لودھڑاں کے علاقے شامل ہیں جہاں اس وقت حدِ نگاہ 700 سے 1000 میٹر کے درمیان ہے۔
البتّہ دھند کی شدّت گزشتہ روز کے نسبت آج رات کم ہونے کی توقع ہے۔