تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگلے 3 دنوں کی پیشگوئی: پاکستان بھر میں سردی کی شدّت برقرآر رہنے کا امکان

اگلے 3 دنوں کی پیشگوئی: پاکستان بھر میں سردی کی شدّت برقرآر رہنے کا امکان

اگلے 72 گھنٹوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: موسمِ سرما کی شدّت برقرآر۔ درجہ حرارت کی تفصیل۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کُہرا پڑنے کا امکان۔

ِاطّلاق؟
30 دسمبر صبح 7 بجے سے 2 جنوری رات 9 بجے تک۔

کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

کیا ہونا ہے؟
پاکستان بھر میں موسم سرد سے انتہائی سرد رہنے کی توقع ہے۔

موسمی تجزیہ: مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ ملک سے روانہ ہو چکا ہے جبکہ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں خشک اور سرد ہواؤں کا راج ہے۔

تفصیلات:
⦿ اگلے 5 دنوں تک ملک بھر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
⦿ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔ تاہم اگلے 3 دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو متوقع کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) کی تفصیل درج ذیل ہے:

🌡زیارت: جمعرات کو منفی 19 سے منفی 17، جمعہ کو منفی 16 سے منفی 14
🌡کوئٹہ اور قلّات: جمعرات کو منفی 12 سے منفی 9، جمعہ کو منفی 10 سے منفی 7
🌡اسلام آباد: جمعرات اور جمعہ کو منفی 3 سے منفی 1
🌡راولپنڈی: جمعرات اور جمعہ کو منفی 1 سے 1
🌡چکوال: جمعرات اور جمعہ کو منفی 6 سے منفی 3
🌡گوجرانوالہ: جمعرات اور جمعہ کو منفی 2 سے 0
🌡لاہور: جمعرات کو 0 سے 2، جمعہ کو منفی 1 سے 1
🌡کراچی اور حیدرآباد: جمعرات کو 5 سے 8، جمعہ کو 6 سے 9
🌡ملتان: جمعرات کو 1 سے 3، جمعہ کو 0 سے 2
🌡ڈی جی خان: جمعرات کو منفی 2 سے 0، جمعہ کو منفی 1 سے 1
🌡پشاور، مردان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان: جمعرات کو منفی 3 سے 0، جمعہ کو منفی 1 سے 2
🌡مظفّرآباد: جمعرات کو منفی 3 سے منفی 1، جمعہ کو منفی 2 سے 0

⦿ جمعرات اور جمعہ کو متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

🌡پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے میدانی علاقے: دھوپ ہوگی اور درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع۔
🌡سندھ کے جنوبی علاقے: دھوپ ہوگی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع۔
🌡بلوچستان کے پہاڑی مقامات، گلگت بلتستان کے شمال کی جانب علاقے اور مغرب کی جانب سطح مرتفع: دن کے وقت ہوائیں چلیں گی جبکہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔
🌡ساحلی بلوچستان بشمول تربت (کیچ): درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔
🌡ساحلی سندھ بشمول کراچی: درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔

⦿ جمعہ سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ پاکستان کو متاثّر کرنا شروع کریگا جس کے سبب ملک کے مغربی حصّوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو جائیں گے۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے