تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی خیبر پختونخواہ میں دھند کے باعث بلا ضرورت سفر سے گریز کریں

پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی خیبر پختونخواہ میں دھند کے باعث بلا ضرورت سفر سے گریز کریں

دھند / سفر کرتے ہوۓ احتیاط کریں: پنجاب، شمالی سندھ اور مشرقی خیبر پختونخواہ میں دھند پڑنے کا امکان۔ M-2 ،M-3 اور M-4 پر آج رات سفر سے گریز کریں۔

تفصیلات:
⦿ تازہ ترین سیٹلائٹ کے مطابق پنجاب کے مشرقی علاقوں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا کے علاقوں میں دھند بننا شروع ہو چکی ہے۔

⦿ رات کے اوقات میں دھند کی شدّت میں اضافہ متوقع ہے اور یہ ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور راولپنڈی کے جنوبی حصّوں تک پھیل جاۓ گی۔

⦿ موٹروے M-4، M-3 اور M-2 پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاح شہری علاقوں میں 200 سے 300 میٹر جبکہ دیہی علاقوں میں 50 میٹر سے بھی کم رہ جاۓ گی۔ براۓ مہربانی بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔

⦿ مشرقی اور جنوبی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان اور لکّی مروت کے علاقوں میں رات کے اوقات میں کہیں کہیں دھند بن سکتی ہے۔

⦿ پشاور، کوہاٹ، بنّوں، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی اور بعد میں ملک کے بالائی نصف حصّے میں لاہور سے سکردو تک ابر آلودگی پھیل جاۓ گی۔

About Taha Amerjee

Check Also

11 نومبر 2024 : ملک کے بالائی علاقوں میں نومبر کی پہلی بارش اور شدید ترین ژالہ باری۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش شہباز گڑھی مردان میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ ۔

پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان  میں گزشتہ شام داخل ہونے والے مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے