تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / آج رات اور کل صبح رواں موسمِ سرما کی اب تک کی سرد ترین ہونے کی توقع ہے۔ کئی مقامات پر دسمبر کے تاریخی کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع!

آج رات اور کل صبح رواں موسمِ سرما کی اب تک کی سرد ترین ہونے کی توقع ہے۔ کئی مقامات پر دسمبر کے تاریخی کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع!

اپڈیٹ: آج رات سردی کی شدّت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس میں پنجاب، کشمیر اور سندھ کے علاقے شامل ہیں۔ کل صبح دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کئی مقامات پر ٹوٹنے کا امکان ہے۔

بشمول خیبر پختونخواہ، میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔ ملک کے مشرقی حصّوں میں آج کی رات رواں موسمِ سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ہوگی۔ خطّہٰ پوٹھوہار میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت کافی کم ہے۔

Weather Busters Pakistan موسم کا حال اپنے موسمی سٹیشنوں کا تجزیہ کر کے یہ پیشگوئی جاری کر رہے ہیں کہ زیادہ تر علاقوں میں آج رات یا کل صبح کم سے کم درجہ حرارت میں مزید 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کی توقع ہے، جبکہ زیادہ تر مقامات پر ہوا میں نمی کے تناسب میں 20 سے 30 فیصد کمی آ چکی ہے۔

کل صبح متوقع کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

اسلام آباد سٹی: منفی 3 سے منفی 1، راولپنڈی: منفی 2 سے 0
چکوال اور مری: منفی 7 سے منفی 5
لاہور: منفی 1 سے 1، پشاور اور گوجرانوالہ: منفی 3 سے منفی 1
فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور: منفی 4 سے منفی 2، سیالکوٹ: منفی 1 سے 1
ملتان اور خانیوال: منفی 3 سے منفی 1
جیکب آباد، دادو، سکّھر اور نوابشاہ: منفی 1 سے 1
حیدرآباد اور کراچی: 4 سے 7

یہ انتہائی خشک سردی کی عام مثال ہے۔ ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں آج رات دھند پڑنے کا امکان نہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے