تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے

درج ذیل سیٹلائٹ تصویر ملاحظہ کریں۔ 

بارش برسانے والے بادل مغربی بلوچستان اور مغربی خیبر پختونخواہ میں داخل ہو چکے ہیں، جس سے بلوچستان کے ضلع چاغی اور خیبر پختونخواہ کے پاراچنار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا سبب بن رہے ہیں۔

آج رات سے کل رات کے درمیان بالائی دیر، زیریں دیر، چترال، پشاور، مردان، کوہاٹ، لکّی مروت، کرک، مانسہرہ اور ایبٹ آباد جبکہ بالائی پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، اٹک اور ان سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ میں 6000 فٹ جبکہ بالائی پنجاب میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کی توقع ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے