معلوم دیتا ہے کہ محکمہ موسمیات Pakistan Meteorological Department موجودہ صاف موسم اور تیز دھوپ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوۓ درجہ حرارت کو زیادہ سے زیادہ بڑھا چڑھا کر رپورٹ کر کے گرمی کے ریکارڈ توڑنے پر آمادہ ہے، تاکہ World Meteorological Organization کی بھرپور حمایت کیساتھ ایک مرتبہ پھر گلوبل وارمنگ کا ڈھونگ رچا کر ان سے اضافی فنڈنگ لے سکیں اور گلوبل وارمنگ کے اس جھوٹ کو مزید بڑھاوا دے سکیں۔
حالانکہ روزانہ کی بنیاد پر سندھ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے درجہ حرارت کو اصل سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ، جبکہ میدانی خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے درجہ حرارت کو اصل سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کیا جاتا ہے، تاہم آج تو محکمہ موسمیات نے حد کر دی! گوجرانوالہ کو حسبِ روایت 2 ڈگری اصل سے زیادہ رپورٹ کر کے 24 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچایا لیکن قریب میں موجود حافظ آباد اور گجرات کو 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور 26 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا، جو کہ اصل سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہیں! شاید نقل کیلئے جتنی عقل درکار ہے، محکمہ موسمیات میں کام کرنے والے “اعلیٰ ماہرین” میں وہ بھی نہیں! درج ذیل تصویر دیکھیں۔
خانپور کے بالکل قریب بلال فارمز میں نصب موسمی سٹیشن پر آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں تھا۔ تاہم اسکو محکمہ موسمیات نے 31.8 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کر کے دسمبر کے گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کو برابر کر دیا! حالانکہ آج خانپور پر اصل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 32 ڈگری سینٹی گریڈ یکم دسمبر 1981 کو ریکارڈ ہوا تھا۔ درج ذیل تصاویر دیکھیں۔
بہاولپور سٹی اور بہاولپور ائیرپورٹ کو اس ہی طرح اصل سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور اصل سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کر کے گرمی کا جھوٹا تاثّر دینے کی کوشش کی گئی ہے (پہلا سکرین شاٹ دیکھیں)، جبکہ آج بہاولپور ائیرپورٹ پر حقیقی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.5 اور بہاولپور سٹی میں 27.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں تھا! معلوم دیتا ہے کہ بہاولپور سٹی کے دسمبر کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ (31.8 ڈگری سینٹی گریڈ 8 دسمبر 2003 کو ریکارڈ ہوا) کو محکمہ موسمیات اس ہی طرح اوور رپورٹ کر کر کے توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ درج ذیل تصویر ملاحظہ کریں۔
ہم آپ کو آگاہ کرتے چلیں کہ گرینڈ سولر منیمم کے باعث تیزی سے آتی اوسطاً درجہ حرارت میں کمی کو چھپانے اور گلوبل وارمنگ کے جھوٹ میں شریک ہونے کیلئے محکمہ موسمیات جان بوجھ کر درجہ حرارت اصل سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رپورٹ کر رہی ہے۔ حقیقی درجہ حرارت سے آگاہ رہنے کیلئے Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے ہمراہ رہیں۔