پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد ملک کے شمالی علاقوں کے درجہ حرارت میں 8 سے 10،بالائی پنجاب میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ، خیبر پختونخواہ میں 5 سے 9 ڈگری ، جنوبی پنجاب میں 3 سے 5 ڈگری ، بلوچستان میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور سندھ کے گرم ترین علاقوں میں بھی 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی دیکھی گئی۔
گزشتہ روز سندھ کا کم سے کم درجہ حرارت دادو میں 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ پڈعیدن اور دادو میں سندھ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو کہ اس مغربی سلسلے کی آمد سے پہلے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اسی طرح پنجاب میں کم سے کم درجہ حرارت مری میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس سلسلے سے پہلے 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر تھا۔ پنجاب کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ملتان میں 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جو پہلے 44.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.3 زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر ریکارڈ ہوا جو کہ اسلام آباد میں پہلے 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر تھا۔
اسی طرح خیبر پختونخواہ میں حالیہ مغربی سلسلے کی وجہ سے درجہ حرارت میں بڑی کمی نتھیا گلی کے کم سے کم درجہ حرارت میں دیکھنے کو ملی جو پہلے 12 ڈگری سینٹی گریڈ پر تھا ، گر کر محض 1.5 رہ گیا ۔خیبرپختونخواہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو پہلے 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
کشمیر و گلگت بلتستان کا کم سے کم درجہ حرارت راولا کوٹ میں 6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کوٹلی میں 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو مغربی ہواؤں کے داخلے سے پہلے 33.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
بلوچستان میں بھی اسے طرح درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی وہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری زیارت میں ریکارڈ کیا گیا۔ جو پہلے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ بلوچستان کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور تربت ہی گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام رہا۔
ملک کے دیگر شہروں کے درست درجہ حرارت کی تفصیل ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ سندھ |
35.3 | 26.4 | کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس) |
30.7 | 26.0 | کراچی (سی ویو) |
38.0 | 24.0 | حیدرآباد (ائیرپورٹ) |
38 | 24.5 | حیدرآباد (شہر) |
38.0 | 23.5 | ٹنڈو جام |
38.5 | 24.5 | میرپور خاص |
42.0 | 24.5 | نوابشاہ |
42.5 | 24.5 | پڈعیدن (نوشہرو فیروز) |
40.5 | 23.5 | سکّھر (ائیرپورٹ) |
40.5 | 25.0 | روہڑی |
41.0 | 25.5 | جیکب آباد |
41.0 | 25.5 | لاڑکانہ |
41.0 | 23.5 | موئنجو دڑو |
42.5 | 23.0 | سیتا روڈ (ضلع دادو) |
36.5 | 25.5 | بدین |
39.5 | 24.0 | چھور (عمرکوٹ) |
39.5 | 25.0 | مٹّھی (تھرپارکر) |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | وفاقی دارالحکومت |
30.5 | 17.0 | اسلام آباد (شہر) |
31.5 | 16.0 | اسلام آباد (ائیرپورٹ) |
29.3 | 18.2 | اسلام آباد (میانہ تهب زون 5) |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ پنجاب |
31.0 | 18.0 | راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس) |
31.2 | 21.7 | راولپنڈی ( ویسٹریج 1) |
– | 19.0 | بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی) |
31.4 | 19.1 | چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی) |
18.0 | 7.0 | مری |
32.0 | 16.0 | چکوال (بھون) |
34.0 | 19.5 | اٹک (کامرہ ائیربیس) |
35.0 | 22.5 | میانوالی (ائیربیس) |
31.5 | 21.5 | سیالکوٹ (شہر) |
32.2 | 23.3 | سیالکوٹ (چٹّی شیخاں) |
32.1 | 21.3 | سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ) |
– | – | پسرور |
32.5 | 22.3 | جہلم |
32.5 | 22.2 | لاہور (ائیرپورٹ) |
32.5 | 22.5 | لاہور (شہر) |
31.5 | 19.5 | گوجرانوالہ (اروپ موڑ) |
33.6 | 21.2 | شیخوپورہ (فاروق آباد) |
33.5 | 21.5 | فیصل آباد (ائیرپورٹ) |
33.0 | 20.0 | سرگودھا (ائیربیس) |
33.6 | 20.0 | جوہرآباد |
34.5 | 20.0 | نورپورتھل |
39.5 | 22.0 | ڈی جی خان |
40.5 | 23.2 | ملتان (ائیرپورٹ) |
39.5 | 24.0 | بہاولنگر |
39.1 | 24.4 | بہاولپور (شہر) |
40.2 | 23.5 | خانپور (رحیم یار خان) |
39.8 | 23.9 | ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان) |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ خیبر پختونخواہ |
32.5 | 21.5 | پشاور (ائیرپورٹ) |
32.5 | 19.0 | آر ایم سی پشاور (گالف کلب) |
30.2 | 18.5 | پرا تہ کلی (ضلع مہمند) |
34.5 | 20.5 | ڈی آئی خان (شہر) |
23.0 | 14.0 | ایبٹ آباد (کاکول) |
15.2 | 1.5 | نتھیا گلی |
24.5 | 15.9 | بالاکوٹ |
29.0 | 14.0 | سیدو شریف (مینگورہ) |
20.9 | 8.5 | چترال |
24.5 | 9.5 | دیر |
22.0 | 9.3 | پاراچنار |
14.5 | 6.0 | کالام |
15.0 | 5.5 | مالم جبّہ |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | گلگت بلتستان / آزاد کشمیر |
20.0 | 9.0 | گلگت |
16.0 | 8.5 | گوپس |
19.3 | 8.2 | سکردو |
13.5 | 7.5 | استور |
25.5 | 11.2 | مظفّرآباد (ائیرپورٹ) |
26.0 | 11.5 | مظفّرآباد (شہر) |
25.0 | 10.5 | گڑھی دوپٹّہ |
27.4 | 16.5 | کوٹلی |
18.0 | 6.0 | راولاکوٹ |
زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | صوبہ بلوچستان |
25.5 | 8.5 | کوئٹہ (سمنگلی) |
26.5 | 12.0 | کوئٹہ (بریوری) |
23.0 | 7.0 | قلّات |
32.0 | 19.5 | بارکھان |
32.0 | 20.5 | خضدار |
33.0 | 22.0 | پنجگور |
41.0 | 26.0 | سبّی |
41.0 | 20.4 | بیلا (لسبیلہ) |
34.5 | 15.5 | دالبندین |
36.5 | 20.0 | نوکنڈی |
35.5 | 22.5 | گوادر |
34.0 | 23.0 | پسنی |
32.5 | 23.5 | اورماڑا |
32.5 | 22.5 | جیوانی |
45.0 | 24.0 | تربت |
29.0 | 14.5 | ژوب |
20.5 | 2.0 | زیارت |