تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی: ملک بھر میں گرد/گرج چمک کے طوفان- بارش/ ژالہ باری، پھر سے سرد درجہ حرارت کی واپسی ۔

ہفتہ وار پیشگوئی: ملک بھر میں گرد/گرج چمک کے طوفان- بارش/ ژالہ باری، پھر سے سرد درجہ حرارت کی واپسی ۔

🌧️ آزاد کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں ہفتے کے آخر میں سیلاب کا انتباہ! اور بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی پر گوادر، تربت اور جیوانی کے لیے 16 سے 18 اپریل کو نافذ الاعمل ہے ۔
💨 بلوچستان بشمول کوئٹہ میں آندھی 12 سے 18 اپریل تک چل سکتی ہے۔ 60 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں خاص طور پر دوپہر/شام کے اوقات میں ممکن ہیں ۔
❄️ شدید برف باری کے باعث ناران اور بابوسر ٹاپ، کالام ویلی کا سفر ناممکن ہو جائے گا کیونکہ برف باری کی حد بلندی آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے لیے 8,500 فٹ سے 9,500 فٹ کے درمیان ہو گی۔
⏱️ کب ممکن ہے: 11 اپریل سے 18 اپریل 2024 کے درمیان ۔
📍 کہاں ممکن ہے : 90 فیصد کشمیر، بالائی / وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب، گلگت بلتستان، 70 فیصد #بلوچستان اور 50 فیصد #سندھ میں۔
❓ کیا ممکن ہے : دو طاقتور مغربی ہواؤں کے سلسلے ہواکے دو کم دباؤ کے سلسلوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں اثر انداز ہوں گے۔
#تفصیلات:
🌩️ 🌧️ پنجاب میں: طاقتور سے شدید گرج چمک/آندھی طوفان کے ساتھ ژالہ باری ، شدید اولے پڑنے اور انتہائی شدید بارش و شدید ہواؤں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔ ہفتے کے اختتام پر راولپنڈی/ اسلام آباد، چکوال، اٹک اور جہلم کے اضلاع میں ہوا کی رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ساتھ چند علاقوں میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ متوقع ہیں ۔ #بارش کا مجموعہ کا 40 سے 65 ملی میٹر، جب کے چند مقامات پر 75 سے 100 ملی میٹر ممکن ہے۔ #مری میں 50 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور ملحقہ اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ مجموعی طور پر 40 سے 80 ملی میٹر بارش ممکن ہے جبکہ چند مقامات پر 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ لاہور، #سرگودھا، #فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ گرج چمک کے طوفانوں کے دوران ساتھ طاقتور جھکڑ (90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) چل سکتے ہیں اور بارش عمومی طور پر شمال اور مغرب کی طرف زیادہ ممکن ہے ۔ بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک طوفانوں کے کئی دور بننے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے تقریباً 8 سے 12 ° گر جائیں گے۔
🌩️ 🌧️ جنوبی پنجاب میں مغربی بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقوں میں عمومی طور پر کہیں کہیں موسمی سرگرمی کا امکان ہے ۔ جنوب مشرقی اور صحرائے چولستان کی جانب بارش کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ تاہم معمول کے درجہ حرارت میں 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ہوسکتی ہے۔
🌩️ 🌧️ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان: ہزارہ (#ایبٹ آباد)، سوات، صوابی، مالاکنڈ اور مردان کے علاقوں میں شدید گرج چمک/ ژالہ باری کے طوفان اور تیز سے انتہائی شدید بارش کی توقع ہے ۔ کچھ علاقوں میں بالخصوص مشرقی خیبر پختونخواہ کی طرف دیر، خیبر، چترال اور ملحقہ علاقوں میں برف کی بلندی کی حد 8500 فٹ تک گرنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں کے لیے سفری انتباہ نافذ ہے : وادی کاغان میں اس ہفتے کے آخر میں 10,000 فٹ بلندی پر شدید برف باری متوقع ہے اور کئی فٹ برف جمع ہونے کی توقع ہے۔ گلیات، مالم جبہ اور کالام کے علاقوں میں ہفتے کے دوران 75 سے 125 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے اور کہیں کہیں بارش کا مجموعہ 175 ملی میٹر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ دن کے دوران درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کی توقع ہے۔ بنوں، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت اور میران شاہ کے علاقوں میں طاقتور سے شدید گرد/گرج چمک کے طوفان کی توقع ہے جہاں زیادہ سے زیادہ 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے ساتھ 50 سے 75 ملی میٹر سے زائد کی نمایاں بارش ممکن ہے۔ گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر تیز بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اونچائی والے علاقوں میں اس دوران نمایاں برف باری ہونے کا امکان۔
🌧🌩 آزاد #کشمیر: تیز سے انتہائی شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ۔ 75 سے 150 ملی میٹر کا وسیع پیمانے پر بارش کا مجموعہ ممکن ہے۔ کوٹلی، باغ، #مظفرآباد، پونچھ کے علاقوں میں طاقتور گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں 11,000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری متوقع ہے۔ میرپور اور کشمیر کے کم اونچائی والے علاقوں میں بعض اوقات خاص طور پر 19 تاریخ کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے لیے سیلاب کا #انتباہ! نافذ العمل ہے۔ احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
💨🌧🌩 بلوچستان میں: مٹی کے طوفان چلنے والا ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ 12 اپریل اور 16 اپریل کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں گردو غبار/گرج چمک کے متعدد دور آنے کی توقع ہے۔ صوبے کے انتہائی شمالی علاقوں بشمول #کوئٹہ، پشین، مسلم باغ اور ژوب کے علاقوں میں تیز گرد/گرج چمک کے طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خضدار، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں دھوپ کے حالات کے ساتھ صوبے کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں 9 سے 14 ڈگری کی کمی متوقع ہے۔ صوبے بھر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
🌧🌩 سندھ میں: اس 13/14 اپریل کو جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر/روہڑی میں گرد/گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری متوقع ہے۔ #کراچی، #حیدرآباد، نواب شاہ اور جامشورو ریجن میں اگلے ہفتے کے آخر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کے کچھ امکانات ہیں۔ حیدرآباد اس ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ تاہم اس دوران درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ گرج چمک کے دوران ہوا کا جھونکے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں !

About w3badmin

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے