Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / دھند کی تازہ ترین صورتحال

دھند کی تازہ ترین صورتحال

شمال مغربی خشک ہواؤں کے باعث، صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں دھند کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

آج دوپہر راولپنڈی شہر کے جنوبی حصوں میں ہوا کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے نتیجے میں خطائے پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں اس وقت موسم صاف ہے۔ تاہم وسطی اور جنوب مشرقی پنجاب میں دھند اس وقت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ جس میں جھنگ، ملتان سمیت بہاولپور کے علاقے شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل ڈویژن جن میں بھی کہیں کہیں دھند اس وقت موجود ہے آج رات لاہور اور اس کے گردونواح میں کہیں کہیں ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔ تاہم دھند کا دورانیہ اور شدت گزشتہ دو ماہ کی نسبت خاصی کم رہے گی۔

About w3badmin

Check Also

29 اگست 2026 : نوکنڈی اور دالبندین 42 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 29 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.0 29.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے