Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمیاتی ایڈوائزری برائے کسانان, نومبر 2026ء

موسمیاتی ایڈوائزری برائے کسانان, نومبر 2026ء

موسمیاتی ایڈوائزری برائے کسانان

مؤثر تا 12 نومبر 2026ء

کسان حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موسمی صورتحال کے مطابق 12 نومبر تک بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی خاص امکان نہیں ہے۔ لہٰذا موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل زرعی سفارشات پر عمل کریں:

1. بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت سے قبل زمین میں موجود وتر کا اچھی طرح جائزہ لیں اور مناسب نمی کی صورت میں کاشت کریں۔ غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔

2. آبپاشی والے علاقوں میں گندم کی بروقت کاشت کے لیے کھیتوں میں مناسب وتر برقرار رکھنے کا انتظام کریں۔

3. موجودہ فصلات کو ضرورت اور فصل کی حالت کے مطابق بروقت آبپاشی فراہم کریں تاکہ پانی کی کمی سے پیداوار متاثر نہ ہو۔

4. دھان کی تیار فصل کی بروقت کٹائی اور گہائی مکمل کریں۔

5. دھان کی باقیات (پرالی) کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔ انہیں زمین میں شامل کریں یا مناسب متبادل طریقے سے تلف کریں تاکہ زمین کی زرخیزی اور ماحول محفوظ رہیں۔

6. موسمِ سرما کی سبزیات میں مٹی کی نمی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور ضرورت کے مطابق بروقت آبپاشی کریں۔

7. پانی کی کمی اور ضرورت سے زیادہ آبپاشی، دونوں سے اجتناب کریں۔

8. ٹنل اور بے موسمی سبزیات کا روزانہ معائنہ کریں تاکہ کیڑوں، بیماریوں اور درجہ حرارت کے اثرات کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔

9. دن اور رات کے درجہ حرارت میں فرق کے پیشِ نظر ٹنل کی پلاسٹک شیٹ کو مناسب وقت پر کھولنے اور بند کرنے کا خاص خیال رکھیں تاکہ اندرونی درجہ حرارت اور نمی متوازن رہے۔

اہم پیغام: بارش نہ ہونے کی صورت میں فصلوں کی بروقت کاشت، مناسب وتر اور ضرورت کے مطابق آبپاشی کو یقینی بنائیں۔

About w3badmin

Check Also

نومبر 2026 کی ماہانہ پیشگوئی: کسانوں کیلئے اچھی خبر! زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

نومبر 2026 کی ماہانہ پیشگوئی: کسانوں کیلئے اچھی خبر! زیادہ تر علاقوں میں معمول سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے