Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار کی پیشگوئی: دن میں موسم گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان!

ہفتہ وار کی پیشگوئی: دن میں موسم گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان!

ہفتہ وار  (24 تا 31 اکتوبر 2026)  پیشگوئی: دن کے اوقات میں زیادہ تر دھوپ اور موسم گرم رہنے جبکہ راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان!

مجموعی موسمی صورتحال:
جنوبی اور مشرقی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم خشک، گرم اور زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم سموگ میں اضافہ متوقع ہے۔ رات کے وقت موسم ٹھنڈا اور ہوائیں ہلکی رہیں گی۔ اس وقت ملک کے بالائی حصّوں پر اثر انداز ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

متاثّرہ علاقے: پاکستان کے تمام حصّے۔

تفصیلی پیشگوئی:

⦿ اکتوبر کے معمول کے مطابق موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور صاف جبکہ راتیں ٹھنڈی رہنے کیساتھ ہوا تقریباً بند رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں، بشمول خطّہٰ پوٹھوہار، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، جہاں درجہ حرارت سنگل ڈجٹ یعنی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کا امکان ہے۔ بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔

 

⦿ چند بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصّوں میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کسی بھی علاقے میں تیز یا موسلادھار بارش متوقع نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی سے زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم آزاد کشمیر، سکردو اور استور کی جانب مشرق کی سمت میں بارش کے امکانات بتدریج کم ہوتے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ بھی ریکارڈ کئے جا سکتے ہیں۔

 

⦿ بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم، جبکہ جنوبی علاقوں میں زیادہ ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ مغربی ہواؤں کے موجودہ سلسلے کے گزرنے کے بعد خیبر پختونخواہ کے زرعی علاقوں اور بالائی اور وسطی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری تک کم رہنے کی توقع ہے۔ اس کے برعکس جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے اختتام تک ان علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔

 

⦿ پنجاب میں سموگ کی شدّت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ہوا کی رفتار کم ہونے اور فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے سبب پنجاب میں سموگ کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ 26 اکتوبر سے لاہور سمیت شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈکس (AQI) بڑھ کر 200 سے تجاوز کر سکتا ہے۔ اکتوبر کے اختتام تک ایئر کوالٹی انڈکس 250 سے 400 کے درمیان پہنچنے کا خدشہ ہے جو کہ انتہائی غیر صحت بخش سے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

About w3badmin

Check Also

22 اکتوبر 2026 : مٹھی، چھور اور تربت میں دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

جمعرات 22 اکتوبر 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 21.5 38.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے