Home / بارش پر رپورٹ / 26 جولائی 2025 : کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری۔ مالم جبہ 29 ملی میڑ بارش ریکارڈ۔

26 جولائی 2025 : کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری۔ مالم جبہ 29 ملی میڑ بارش ریکارڈ۔

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی خیبر پختونخوا کشمیر و گلگت بلتستان تک محدودہو گیا۔ جن کو کسی حد تک مون سون کی ہواؤں سے مدد ملی تو وہاں چند مقامات پر اچانک شدید موسمی صورتحال بھی پیدا ہو گئی۔ ۔ وادی ناران میں اچانک شدید بارش سے سیف ایلملوک روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی سیاح اورگاڑیاں پھنس گئیں، دیامر ضلع میں بھی شدید بارش کی وجہ سے جہاں دریا اورمقامی نالوں میں طغیانی آگئی وہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی پل ٹوٹ کئے۔

مغربی ہوائیں بند ہونے سے ملک کے دیگر علاقوں میں ایک مرتبہ بھر حبس میں اضافہ ہوا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ کی دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR قصور
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
8 بگروٹ
7 بندی عباس پور
3 بونجی
TR چلاس
20 دہولی
18 گڑھی دوپٹہ
5 گلگت
3 گوپس
4 کوٹلی
3 راولا کوٹ
1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 بونیر
2 اپردیر
8 دروش
5 غلنئی
4 کاکول
5 کالام
1 خار باجوڑ
29 مالم جبہ
TR مردان
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
3 ژوب

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے