ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خطہ پوٹھوہار، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین میں بادل خوب برسے، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ بعض مقامات پر پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے گیا۔ جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راولپنڈی میں کل شام سے شروع ہونے والا موسلادھار بارش کا سلسلہ تا حال جاری ہے، صبح 8 بجے تک نالہ لئی میں سطح 18 فٹ سے تجاوز کر چکی تھی۔ اور لوگوں کو حکام کی طرف سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے سائرن بجائے گئے۔ راولپنڈی میں دریا سواں کا پانی قریبی کچی آبادیوں میں داخل ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔ راولپنڈی کے مقامی ندی نالے مسلسل جاری بارش کی وجہ سے بپھرگئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں۔

ہمارے راولپنڈی کے تقریبا سبھی اسٹیشنز پر 200 سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش گلشن آباد میں 261 ملی میٹر ، راولپنڈی بحریہ فیز 2 میں 231 ملی میٹر ، بحریہ فیز 8 میں 210 ملی میٹر، ویسٹریج میں198 ملی میٹر، اسلام آباد ڈی ایچ اے زاراج میں 194 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے تک ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 198 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 230 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 130 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 197 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 210 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 261 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 190 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 86 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 110 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 194 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 153 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 140 | مرید، چکوال |
| 23 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 16 | سمبریال ، سیالکوٹ |
| 41 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 38 | لاہور (کینٹ) |
| 75 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل |
| 71 | جوہر ٹاون (لاہور) |
| 16 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 27 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 115 | تلہ گنگ |
| 6 | ماڈل ٹاؤن، واہ |
| 127 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 127 | سواں گارڈن ، اسلام آباد |
| 154 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 127 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 125 | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) |
| 42 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) |
| 30 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ |
| 76 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش اسلام آباد ائرپورٹ پر 193 ملی میٹر ، راولپنڈی میں کچہری کے مقام پر 179 ملی میٹر ،منڈی بہاؤالدین میں 167 ملی میٹر ، چکوال بھون کے مقام پر 142 ملی میٹر راولپنڈی میں پیرودھائی کے مقام پر 152 ملی میٹر، اسلام آباد زیرو پوائینٹ پر 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔
منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ چکوال میں موجود نجی اسٹیشنز پر 400 ملی میٹر تک کی بارش ریکارڈ کی گئی، پانی کٹاس راج مندر میں بھی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ چوا سیدن شاہ اور چکوال کی دیگر تحصیلوں میں بھی شدید بارش کی وجہ سے لوگون کو پریشانی کا سامنا رہا، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔۔

ادھر کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی مون سون بارشون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی مختلف رصدگاہوں پر گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے
| — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 21 | اٹک |
| TR | بہاولنگر |
| 142 | چکوال |
| TR | فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری) |
| 5 | فیصل آباد (ہوائی اڈہ) |
| 4 | گوجرنوالا |
| 44 | گجرات |
| 122 | حافظ آباد |
| 193 | اسلام آباد شہر |
| 136 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 112 | اسلام آباد گولڑہ |
| 81 | اسلام آباد سید پور |
| 7 | جہلم |
| 7 | کروڑ(لیہ) |
| 11 | کوٹ ادو |
| 10 | لاہور ہوائی اڈہ |
| 167 | لاہور شہر |
| 63 | منڈی بہاؤالدین |
| 41 | ملتان شہر |
| 8 | مری |
| 62 | نور پور تھل |
| 146 | راجن پور |
| 179 | راولپنڈی چکلالہ |
| 152 | راولپنڈی کچہری |
| 135 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 6 | راولپنڈی شمس آباد |
| 1 | سرگودھا ائر بیس |
| 11 | شور کوٹ |
| 21 | شیخوپورہ |
| TR | سیالکوٹ کینٹ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 2 | بگروٹ |
| 36 | بندی عباس پور |
| 24 | چھاتر کلاس |
| 4 | چلاس |
| 20 | دہولی |
| 20 | گڑھی دوپٹہ |
| 7 | گلگت |
| 4 | گوپس |
| 4 | ہنزہ |
| 57 | کوٹلی |
| 29 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 26 | مظفر آباد شہر |
| 48 | راولا کوٹ |
| 4 | سکردو |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 24 | بالاکوٹ |
| 15 | چیراٹ |
| 36 | کاکول |
| 6 | کالام |
| 8 | مالم جبہ |
| 26 | پتن |
| TR | پشاور ہوائی اڈہ |
| 4 | سیدو شریف |
| 1 | تخت بھائی |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال