Home / بارش پر رپورٹ / 16 جولائی 2025 : شیخوپورہ اوکاڑہ بہاولنگر اور لاہور سمیت پنجاب اور دیگر صوبوں میں موسلادھار بارشیں جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ میں 217 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

16 جولائی 2025 : شیخوپورہ اوکاڑہ بہاولنگر اور لاہور سمیت پنجاب اور دیگر صوبوں میں موسلادھار بارشیں جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ میں 217 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

ملک بھر میں مونسون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ پنجاب کی مشرقی سرحد سے داخل ہونے والا مونسون ہواؤں کاسلسلہ آہستہ آہستہ ملک کے دیگر علاقوں میں پھیلتا گیا۔ جس سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل جم کر برسےاور ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔  مسلسل 3 روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی  بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلیاں و بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ شدید بارشوں سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بارش کا سلسلہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔ لگاتار بارشوں سے ملک میں جاری حبس میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے۔

صبح 8 بجے تک محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں 217 ملی میٹر،  اوکاڑہ 170،  حافظ آباد اور بہاولنگر میں 90 ملی میٹر  بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

ادھر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ مگر لینڈسلائیڈنگ بھی ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش رہیں۔مقامی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

بلوچستان مین بھی مونسون کے بادل مختلف مقامت پر وقفے وقفے سے بارش برسانے کا سبب بن رہے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش لورالائی کے علاقے میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر مختلف حادثات میں جانی و مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

ہماری رین گیجز اور مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر صبح 11 بجے تک سب سے زیادہ بارش مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 162 ملی میٹر،  لاہور کینٹ میں 103 ملی میٹر ،  جوہرٹاؤن لاہور میں  88  ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

ہمارے دیگر اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ کی جانے والی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
23 راولپنڈی: ویسٹریج 1
23 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
28 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
21 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
34 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
33 گلشن آباد، راولپنڈی
28 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
44 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
21 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
32 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
26 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
21 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
16 سمبریال ، سیالکوٹ
34 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
105 لاہور (کینٹ)
53 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
88 جوہر ٹاون (لاہور)
3.5 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
8 تلہ گنگ
16 ماڈل ٹاؤن، واہ
20 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
23 سواں گارڈن ، اسلام آباد
21 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
11 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
60 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
162 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
61 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
52 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
24 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
11 اٹک
90 بہاولنگر
TR بہاولپور شہر
19 بھکر
24 چکوال
44 فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری)
50 گوجرنوالا
4 گجرات
90 حافظ آباد
19 اسلام آباد شہر
10 اسلام آباد ہوائی اڈہ
15 اسلام آباد گولڑہ
15 اسلام آباد سید پور
3 جھنگ
29 جہلم
2 جوہر آباد
3 کروڑ(لیہ)
85 قصور
4 خانیوال
2 کوٹ ادو
64.6 لاہور ہوائی اڈہ
72 لاہور شہر
32 منڈی بہاؤالدین
16 منگلا
7 ملتان ائر پورٹ
5 ملتان شہر
15 مری
16 ناروال
1 نور پور تھل
170 اوکاڑہ
2 راجن پور
23 راولپنڈی چکلالہ
14 راولپنڈی کچہری
12 راولپنڈی پیرودھائی
19 راولپنڈی شمس آباد
60 ساہیوال
2 سرگودھا شہر
217 شیخوپورہ
27 سیالکوٹ کینٹ
28 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
2 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
5 استور
8 بگروٹ
8 بندی عباس پور
24 برنا لہ
2 بونجی
8 چھاتر کلاس
1 چلاس
5 دہولی
9 گڑھی دوپٹہ
8 گلگت
11 گوپس
7 ہنزہ
8 کوٹلی
20 مظفر آباد ہوائی اڈہ
17 مظفر آباد شہر
12 راولا کوٹ
1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
15 بالاکوٹ
4 چیراٹ
4 چترال
5 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
4 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
4 اپردیر
3 دروش
19 کاکول
20 کالام
1 لوئر دیر
18 مالم جبہ
3 میر کھانی
20 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
6 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
TR بارکھان
23 لورالائی
2.2 سبی
18 زیارت

 

عوام سے گزرش ہے کہ بارش کے دوران بجلی کےکھمبوں اور برقی آلات سے دور رہیں۔   بوقت ضرورت ان کا  استعمال کرتے ہوئے ربڑ کے جوتے استعمال کریں۔ کچی دیواروں، درختوں اورکمزور چھتوں سے فاصلہ رکھیں۔ بارش کے دوران پہاڑی مقامات کے سفر سے گریز کریں۔ بارش کے دوران سفر کرتے ہوئے اپنی رفتار ممکنا حد تک دھیمی رکھیں۔ تا کہ پھسلن کی وجہ سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔ 

 

About amnausmani

Check Also

10 فروری 2026 : خیبر پختونخوا ، راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں مختلف مقامات پر ہلکی تا درمیانی بارش ریکارڈ

حالیہ بارش کے سلسلے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، مردان، صوابی، مہمند اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے