Home / بارش پر رپورٹ / 10 جولائی 2025 : مون سون بارشوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک کر دیا، گلیاں ، بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، لاہور کینٹ میں 124 ملی میڑ بارش ریکارڈ۔

10 جولائی 2025 : مون سون بارشوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک کر دیا، گلیاں ، بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، لاہور کینٹ میں 124 ملی میڑ بارش ریکارڈ۔

ملک  کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر سے لے کر بلوچستان و سندھ میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ  کہیں موسلادھار تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے جان سے جانے اور 25 افراد کے مختلف حاثات میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی، بلوچستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سبی میں 24 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، دیگر علاقوں میں بارشوں سے  برساتی پانی سڑکوں پر آ گیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ادھر سندھ میں سہون شریف، دادو، جامشورو اور جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے تبا ہی مچا دی، پانی لوگوں گے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

خیبر پختونخوا میں  کئی روز سے وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔

کشمیر میں بھی کئی روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب میں بھی بادل جم کر برسے، شدید گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز سے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے اکثر مقامات  تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔  بڑے  پیمانے پر چاول اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔اٹک میں ہونے والی شدید بارش سے مقامی ندی نالے بپھر گئے اور پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا، گھروں اور دکانوں و بازاروں میں کئی فٹ تک پانی جمع رہا، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی نکاسی کا انتظام کرتے رہی۔

لاہور،راولپنڈی گوجرنوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد،منڈی بہاوالدین،  چکوال، جہلم، اٹک اور دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے جہاں موسم خوشگوار ہوا اور حبس و گرمی کا خاتمہ ہوا وہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ہماری رین گیجز و موسمی اسٹیشنز  پر سب سے زیادہ بارش  لاہور کینٹ میں  124 ، تلہ گنگ  میں 120 ملی میٹر ،  ڈی ایچ اے 12 ، ای ایم ای سوسائیٹی میں 112 ملی میٹر،  لاہور جوہر ٹاؤن نوا ہوٹل پر  103  ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہماری دیگر رین گیجز اور مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں دی گئی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
13 راولپنڈی: ویسٹریج 1
15 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
13 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
18 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
6 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
7 گلشن آباد، راولپنڈی
25 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
17 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
12 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
6 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
5 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
18 سمبریال ، سیالکوٹ
24 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
33 سیتا روڈ، دادو
124 لاہور (کینٹ)
103 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
76 جوہر ٹاون (لاہور)
4 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
TR ڈھنڈاو (مردان)
1 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
120 تلہ گنگ
25 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
15 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
21 سواں گارڈن ، اسلام آباد
10 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
6 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
112 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
104 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
51 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
44 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
80 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ بارش لاہور شہر میں 124 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آپ کے شہر میں محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر کتنی بارش ریکارڈ ہوئی جاننے کے لئے دی گئی فہرست دیکھئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
45 اٹک
65 چکوال
7 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
16 ڈیرہ غازی خان شہر
42 فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری)
72 گوجرنوالا
52 گجرات
60 حافظ آباد
4 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
7 اسلام آباد گولڑہ
3 اسلام آباد سید پور
11 جھنگ
64 جہلم
25 جوہر آباد
23 قصور
9 خانیوال
74 لاہور ہوائی اڈہ
115 لاہور شہر
47 منڈی بہاؤالدین
19 منگلا
1 مری
44 ناروال
33 اوکاڑہ
23 راولپنڈی چکلالہ
12 راولپنڈی کچہری
9 راولپنڈی پیرودھائی
8 ساہیوال
18 سرگودھا شہر
25 شیخوپورہ
48 سیالکوٹ کینٹ
77 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
25 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
7 بگروٹ
24 برنا لہ
16 گڑھی دوپٹہ
7 کوٹلی
15 مظفر آباد ہوائی اڈہ
8 مظفر آباد شہر
4 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
13 باچا خان ہوائی اڈہ
20 چیراٹ
TR ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
1 غلنئی
4 کاکول
TR کالام
2 لوئر دیر
tr مردان
TR میر کھانی
10 پاڑاچنار
10 پشاور ہوائی اڈہ
2 پشاور شہر
TR تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
35 دادو
22 جیکب آباد
TR کراچی ہوائی اڈہ
6 لاڑکانہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 بارکھان
22 خضدار
24 سبی
8 ژوب

 

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے