Home / بارش پر رپورٹ / 9 جولائی 2025 : مغربی اور مونسون ہواؤں سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری۔ لاہور ای ایم ای سوسائیٹی میں کل شام سے وقفے وقفے سے 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

9 جولائی 2025 : مغربی اور مونسون ہواؤں سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری۔ لاہور ای ایم ای سوسائیٹی میں کل شام سے وقفے وقفے سے 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

 پیش گوئی کے مطابق مغربی اور مونسون ہواؤں کے ملاپ سے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ مونسون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سویرے ہونے والی شدید بارشوں سے اسلام آباد، کوہاٹ، ناروال،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور لاہور میں ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا ۔ برساتی نالے بھر گئے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے گلیاں اور بازار پانی سے بھر گئے،  لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا ، بعض جگہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کل شام سے  ہماری رین گیجزاور مقامی و موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش کل شام سے صبح 11 بجے تک  سب سے زیادہ بارش لاہور  ا ڈی ایچ اے 12  ای ایم ای سوسائٹی میں وقفے وقفے سے  144 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ لاہور  جوہر ٹاؤن میں موجود موسمی سٹیشن پر 141 ملی میٹر اور لاہور  نوا ہوٹل میں موجود موسمی سٹیشن پر 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے دیگر موسمی سٹیشن اور رین گیجز پر کل شام سے صبح 11 بجے تک وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
40 راولپنڈی: ویسٹریج 1
17 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
54 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
32 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
22 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
24 گلشن آباد، راولپنڈی
30 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
6 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
60 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
34 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
24 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
16 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
24 پرتہ کلی , مہمند
24 سمبریال ، سیالکوٹ
12 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
78 لاہور (کینٹ)
114 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
141 جوہر ٹاون (لاہور)
18 ڈھنڈاو (مردان)
2 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
20 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
72 ماڈل ٹاؤن، واہ
31 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
26 سواں گارڈن ، اسلام آباد
55 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
53 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
144 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
78 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
TR کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
10 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر 63 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں شمس آباد کے مقام پر 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش لورالائی کے علاقے میں 5 ملی میٹر ریکارد ہوئی،    بادل  کشمیر میں مظفرآباد اور گرد و نواح میں خوب برسے جہاںسب سے زیادہ بارش 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختون خواہ میں ہونے والی شدید بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے سب سے زیادہ بارشکاکول میں 55  ملی میٹر اور مالم جبہ کے مقام پر 43 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کی مختلف رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیں۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 بہاولنگر
TR بہاولپور ائرپورٹ
3 بہاولپور شہر
36 فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری)
3 گوجرنوالا
2 گجرات
63 اسلام آباد شہر
25 اسلام آباد ہوائی اڈہ
33 اسلام آباد گولڑہ
62 اسلام آباد سید پور
TR جھنگ
18 جہلم
2 قصور
51 خانیوال
30 لاہور ہوائی اڈہ
23 لاہور شہر
27 منڈی بہاؤالدین
24 منگلا
6 ملتان ائر پورٹ
TR ملتان شہر
41 مری
30 اوکاڑہ
42 راولپنڈی چکلالہ
12 راولپنڈی کچہری
18 راولپنڈی پیرودھائی
65 راولپنڈی شمس آباد
44 ساہیوال
TR سرگودھا شہر
28 شیخوپورہ
13 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR بگروٹ
8 بندی عباس پور
22 چھاتر کلاس
TR چلاس
25 دہولی
18 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
23 کوٹلی
44 مظفر آباد ہوائی اڈہ
44 مظفر آباد شہر
20 راولا کوٹ
23 ٹندالی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
11 بالاکوٹ
26 اپردیر
33 غلنئی
55 کاکول
3 خار باجوڑ
4 لوئر دیر
43 مالم جبہ
17 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
14 سیدو شریف
12 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR دادو
TR جیکب آباد
TR خیر پور
TR لاڑکانہ
1 پڈعیدن
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
TR خضدار
4 لسبیلہ
5 لورالائی

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے